TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
جامع ترمذی
روزوں کے متعلق ابواب
روزے میں بوسہ لینا
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ وَقُتَيْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُقَبِّلُ فِي شَهْرِ الصَّوْمِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَحَفْصَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ فِي الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ فَرَخَّصَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقُبْلَةِ لِلشَّيْخِ وَلَمْ يُرَخِّصُوا لِلشَّابِّ مَخَافَةَ أَنْ لَا يَسْلَمَ لَهُ صَوْمُهُ وَالْمُبَاشَرَةُ عِنْدَهُمْ أَشَدُّ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الْقُبْلَةُ تُنْقِصُ الْأَجْرَ وَلَا تُفْطِرُ الصَّائِمَ وَرَأَوْا أَنَّ لِلصَّائِمِ إِذَا مَلَکَ نَفْسَهُ أَنْ يُقَبِّلَ وَإِذَا لَمْ يَأْمَنْ عَلَی نَفْسِهِ تَرَکَ الْقُبْلَةَ لِيَسْلَمَ لَهُ صَوْمُهُ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ-
ہناد، قتیبہ، ابوالاحوص، زیاد بن علاقہ، عمرو بن میمون، عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے مہینے میں بوسہ لیا کرتے تھے اس باب میں حضرت عمر بن خطاب حفصہ ابوسعید ام سلمہ ابن عباس انس اور ابوہریرہ سے بھی روایت ہے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث عائشہ حسن صحیح ہے اہل علم کا روزے میں بوسہ لینے کے متعلق اختلاف ہے بعض صحابہ نے اس کی صرف بوڑھے شخص کو اجازت دی ہے اور جو ان کو اس کی اجازت نہیں دی اس لئے کہ کہیں اس کا روزہ نہ ٹوٹ جائے اور مباشرت ان حضرات کے نزدیک ممنوع ہے بعض اہل علم کہتے ہیں کہا اس سے روزے کے اجر میں کمی آجاتی ہے لیکن روزہ نہیں ٹوٹتا ان کے نزدیک اگر روزہ دار کو اپنے نفس پر قدرت ہو تو اس کے لئے بوسہ لینا جائز ہے ورنہ نہیں تاکہ اس کا روزہ محفوظ رہے سفیان ثوری اور شافعی کا یہی قول ہے
Sayyidah Ayshah (RA) narrated that the Prophet (SAW) used to kiss during the month of fasting. [Ahmed25905, Muslim 1106, Abu Dawud 2383, Ibn e Majah 1683]
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُنِي وَهُوَ صَائِمٌ وَکَانَ أَمْلَکَکُمْ لِإِرْبِهِ-
ابن ابوعمر، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق ، ابومیسرہ، عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے میں مجھ سے بوس وکنار کرتے تھے اور وہ تم سب سے زیادہ اپنی شہوت پر قابو رکھنے والے تھے
Sayyidah Ayshah (RA) said, ‘Allahs Messenger (SAW) used to fondle with me while he was fasting and he had more control than any of you over his impulses [Ah25873 Bukhari 1927. Muslim 1106 Ibn e Majah 1687)
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَکَانَ أَمْلَکَکُمْ لِإِرْبِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو مَيْسَرَةَ اسْمُهُ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِيلَ وَمَعْنَی لِإِرْبِهِ لِنَفْسِهِ-
ہناد، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، علقمہ، اسود، عائشہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے اور مباشرت کرتے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم سب سے زیادہ شہوت پر قابو پانے والے تھے امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے اور ابومیسرہ کا نام عمر بن شرحبیل ہے
Sayyidah Ayshah said, “Ailahs Messenger (SAW) would kiss and fondle though he fasted. And he had a greater control over his sexual urge than any of you. --------------------------------------------------------------------------------