TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
آداب کا بیان۔
بد دعا کرنے کی ممانعت
وعن سمرة بن جندب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تلاعنوا بلعنة الله ولا بغضب الله ولا بجهنم . وفي رواية ولا بالنار . رواه الترمذي وأبو داود-
" اور حضرت سمرہ بن جندب کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا آپس میں ایک دوسرے کے لیے نہ تو خدا کی لعنت کی بد دعا کر نہ خدا کے غضب کی اور نہ جہنم میں جانے کی بد دعا کرو۔ (ترمذی، ابوداؤد) تشریح مطلب یہ ہے کہ یوں تو کسی صورت میں بھی کسی مسلمان کو اپنے کسی مسلمان بھائی کے حق میں بد دعا نہ کرنی چاہیے کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں لیکن خدا کی لعنت وغیرہ جیسے چیزوں کی بد دعا کرنا تو سخت برا اور گناہ کی بات ہے چنانچہ کسی کے حق میں اس طرح بد زبانی نہ کرنی چاہیے کہ تجھ پر خدا کی لعنت ہو یا تجھ پر خدا کا غضب ٹوٹے یا خدا کرے تو جہنم میں جائے اور یا خدا کرے تو دوزخ کی گھاٹی میں جلے وغیرہ وغیرہ۔
-