قبولیت دعا کا وقت

وَعَنْ اَبِی اَمَامَۃَ قَالَ قِیْلَ یَا رَسُوْلَ اﷲِ اَیُّ الدُّعَاءِ اَسْمَعُ جَوْفَ اللَّیْل الْاٰخِرِوَ دُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَکْتُوْبَاتِ ۔ (رواہ الترمذی)-
" حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ کسی وقت دعا بہت زیادہ قبول ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رات کے آخری حصے میں (یعنی سحر کے وقت) اور فرض نمازوں کے بعد۔" (جامع ترمذی )
-
وَعَنْ اَبِی اُمَامَۃَ قَالَ قِیْلَ یَارَسُوْلَ اﷲِ اَیُّ الدُّعَآءِ اَسْمَعُ قَالَ جَوْفُ اللَّیْلِ الْاٰخِرُ وَ دُبَرُ الصَّلٰوۃِ الْمَکْتُوْبَاتِ۔ (رواہ الترمذی)-
" اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ " یا رسول اللہ ! کس وقت کی دعا بہت زیادہ مقبول ہوتی ہے؟" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " آخری تہائی رات میں اور فرض نمازوں کے بعد۔" (جامع ترمذی)
-