TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
چھٹی صورت بعضوں نے کہا ہر ایک گروہ ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھے پھر سلام پھیر دے اسکے بعد جو ان کے پیچھے ہیں وہ کھڑے ہو جائیں اور ایک رکعت پڑھ لیں پھر پچھلے ان کی جگہ پر آجائیں اور ایک رکعت نماز پڑھ لیں،،
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَقَامُوا صَفًّا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً ثُمَّ جَائَ الْآخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَهُمْ وَاسْتَقْبَلَ هَؤُلَائِ الْعَدُوَّ فَصَلَّی بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ فَقَامَ هَؤُلَائِ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا ثُمَّ ذَهَبُوا فَقَامُوا مَقَامَ أُولَئِکَ مُسْتَقْبِلِي الْعَدُوِّ وَرَجَعَ أُولَئِکَ إِلَی مَقَامِهِمْ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمُوا-
عمران بن میسرہ، ابن فضیل، حصیف ابی عبیدہ عبداللہ بن مسعود، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خوف کی نماز پڑھائی تو ایک صف آپ کے پیچھے کھڑی ہوئی اور ایک صف دشمن کے سامنے کھڑی ہوئی۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پہلے گروہ کے ساتھ پڑھی پھر دوسرا گروہ آیا اور ان کی جگہ پر کھڑا ہوا اور یہ دشمن کے سامنے چلے گئے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ بھی ایک رکعت پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیر دیا۔ ان لوگوں نے کھڑے ہو کر ایک رکعت اکیلے ادا کی پھر سلام پھیر کر دشمن کے سامنے چلے گئے اور پہلا گروہ جو ایک رکعت پڑھ چکا تھا آیا اور انھوں نے ایک رکعت اکیلے پڑھ کر سلام پھیرا۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) led us in prayer in the time of danger. They (the people) stood in two rows. One row was behind the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and the other faced the enemy. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) led them in one rak'ah,and then the other section came and took their place; they went and faced the enemy. The Prophet (peace_be_upon_him) led them in one rak'ah and uttered the salutation. They stood up and prayed the second rak'ah by themselves and uttered the salutation and went away; they took the place of the other section facing the enemy. They came back and took their place. They prayed one rak'ah by themselves and then uttered the salutation.
حَدَّثَنَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ عَنْ شَرِيکٍ عَنْ خُصَيْفٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ فَکَبَّرَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَبَّرَ الصَّفَّانِ جَمِيعًا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ بِهَذَا الْمَعْنَی عَنْ خُصَيْفٍ وَصَلَّی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ هَکَذَا إِلَّا أَنَّ الطَّائِفَةَ الَّتِي صَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ مَضَوْا إِلَی مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ وَجَائَ هَؤُلَائِ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ رَجَعُوا إِلَی مَقَامِ أُولَئِکَ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِهِمْ رَکْعَةً قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَا بِذَلِکَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُمْ غَزَوْا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ کَابُلَ فَصَلَّی بِنَا صَلَاةَ الْخَوْفِ-
تمیم بن منتصر، اسحاق بن یوسف، شریک، حضرت خصیف رضی اللہ تعالیٰ نے سابقہ سند اور مفہوم کے ساتھ روایت کی ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی تو دونوں صفوں نے تکبیر کہی ابوداؤد کہتے ہیں کہ سفیان ثوری نے بھی خصیف سے اسی کے ہم معنی روایت کی ہے اور عبدالرحمن بن سمرہ نے اسی طرح نماز پڑھی مگر جن لوگوں نے امام کے ساتھ اخیر رکعت پڑھی تھی وہ امام کے سلام کے بعد دشمن کے سامنے چلے گئے اور پہلے گروہ نے ایک رکعت جو باقی تھی پڑھی اور لوٹ گیا پھر دوسرا گروہ آیا اور اس نے ایک رکعت پڑھی ابوداؤد کہتے ہیں کہ مسلم بن ابرا ہیم نے بسند عبدا لصمد بن حبیب با خبار والد (حبیب) روایت کیا ہے کہ انھوں نے عبدالرحمن بن سمرہ کے ہمرہ کابل میں جہاد کیا تو عبدالرحمن بن سمرہ نے ہمیں خوف کی نماز پڑھائی تھی۔
-