شہادت کی تمنا کرنا

أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَائِ وَإِنْ مَاتَ عَلَی فِرَاشِهِ-
یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، عبدالرحمن بن شریح، حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو آدمی سچے دل کے ساتھ اللہ عزوجل سے شہادت کی تمنا کرتا ہے اللہ عزوجل اس مقام شہدا تک پہنچا ہی دیتا ہے اگرچہ اس کو بستر پر ہی موت آئے۔
It was narrated from ‘Uqbah bin ‘Amir that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “There are five things, whoever dies of any of them is a martyr. The one who is killed in the cause of Allah is a martyr; the one who drowns in the cause of Allah is a martyr; the one who dies of an abdominal complaint in the cause of Allah is a martyr; the one who dies of the plague in the cause of Allah is a martyr; and the woman who dies in childbirth in the cause of Allah is a martyr.”(Sahih)
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ حُجَيْرَةَ يُخْبِرُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ مَنْ قُبِضَ فِي شَيْئٍ مِنْهُنَّ فَهُوَ شَهِيدٌ الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْغَرِقُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْمَطْعُونُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالنُّفَسَائُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ-
یونس بن عبدالاعلی، ابن وہب، عبدالرحمن بن شریح، عبداللہ بن ثعلبہ حضرمی، حجیرہ، حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کی وفات ان پانچ حالتوں میں ہو تو وہ شخص خداوند قدوس کے نزدیک شہید ہے (1) راہ خدا میں شامل ہو کر وہ قتل ہو جائے (2) غرق ہو جائے (3) یا دست کے مرض میں وفات پا جائے (4) یا طاعون کے مرض میں اس کی موت واقع ہو جائے یا (5) کوئی خاتون حالت نفاس میں فوت ہو جائے ان سب کا درجہ شہادت ہے۔
It was narrated from Al ‘Irbad bin Sariyah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “The martyrs and those who died in their beds referred a dispute to our Lord concerning those who died of the plague. The martyrs said: ‘Our brothers were killed as we were killed.’ And those who died in their beds said: ‘Our brothers died on their beds as we died.’ Our Lord said: ‘Look at their wounds; if their wounds are like the wounds of those who were killed then they are of them and belong with them.’ And their wounds were like their (the martyrs’) wounds.” (Hasan)
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ قَالَ حَدَّثَنَا بَحِيرٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي بِلَالٍ عَنْ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْتَصِمُ الشُّهَدَائُ وَالْمُتَوَفَّوْنَ عَلَی فُرُشِهِمْ إِلَی رَبِّنَا فِي الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْ الطَّاعُونِ فَيَقُولُ الشُّهَدَائُ إِخْوَانُنَا قُتِلُوا کَمَا قُتِلْنَا وَيَقُولُ الْمُتَوَفَّوْنَ عَلَی فُرُشِهِمْ إِخْوَانُنَا مَاتُوا عَلَی فُرُشِهِمْ کَمَا مُتْنَا فَيَقُولُ رَبُّنَا انْظُرُوا إِلَی جِرَاحِهِمْ فَإِنْ أَشْبَهَ جِرَاحُهُمْ جِرَاحَ الْمَقْتُولِينَ فَإِنَّهُمْ مِنْهُمْ وَمَعَهُمْ فَإِذَا جِرَاحُهُمْ قَدْ أَشْبَهَتْ جِرَاحَهُمْ-
عمرو بن عثمان، بقیہ، بحیر، خالد، ابن ابی بلال، حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (قیامت کے دن) جھگڑا (یعنی اختلاف) ہوگا شہدا اور ان لوگوں کے درمیان جو کہ اپنے بستر پر ہمارے پروردگار کے سامنے ان آدمیوں کے واسطے جو کہ وبا سے مر گئے ہیں تو شہداء کہیں گے کہ یہ ہمارے بھائی ہیں کیونکہ یہ لوگ اس طریقہ سے قتل کیے گئے تھے اور بستروں پر مرنے والے یہ لوگ ہمارے بھائی ہیں اس لیے کہ یہ لوگ ہم لوگوں کی طرح سے بستروں پر مرے ہیں اس پر ہمارے پروردگار کی جانب سے حکم ہوگا کہ ان لوگوں کے زخموں کو دیکھو اگر شہدا سے ملاقات کرتے ہیں تو بلاشبہ شہدا میں سے ہیں اور جس وقت زخموں کو دیکھیں گے تو یہ زخم ان کے شہدا کے مانند ہوں گے۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , said: “Allah, the Mighty and Sublime, likes it when there are two men, one of whom killed the other, then they both enter Paradise.” And another time he said: “He laughs at two men, one of whom killed the other, then they both entered Paradise.” (Sahih)