TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
وصیت کا بیان۔
جو شخص اپنے ایک وارث کے حصے کی مانند مال کے بارے میں وصیت کرے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِذَا أَوْصَى الرَّجُلُ لِآخَرَ بِمِثْلِ نَصِيبِ ابْنِهِ فَلَا يَتِمُّ لَهُ مِثْلُ نَصِيبِهِ حَتَّى يَنْقُصَ مِنْهُ-
ابراہیم بیان کرتے ہیں جب کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے بارے میں وصیت کرے جو اس کے بیٹے کے مخصوص حصے کی مانند ہو تو اس کو حصہ اسکے بیٹے کی مانند ملے گا یہاں تک کہ اس میں کمی ہوجائے گی۔
-
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ فِي رَجُلٍ كَانَ لَهُ ثَلَاثَةُ بَنِينَ فَأَوْصَى لِرَجُلٍ مِثْلَ نَصِيبِ أَحَدِهِمْ لَوْ كَانُوا أَرْبَعَةً قَالَ الشَّعْبِيُّ يُعْطَى الْخُمُسَ-
شعبی بیان کرتے ہیں جس شخص کے تین بیٹے ہوں اور وہ کسی شخص کے لیے ان میں سے کسی ایک کے حصے کی مانند مال کی وصیت کردے تو اگر وہ چاروں ہوں تو شعبی ارشاد فرماتے ہیں اسے پانچواں حصہ دیا جائے گا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ قَالَ سَأَلْنَا عَامِرًا عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَيْنِ وَأَوْصَى بِمِثْلِ نَصِيبِ أَحَدِهِمْ لَوْ كَانُوا ثَلَاثَةً قَالَ أَوْصَى بِالرُّبُعِ-
داود بن ابی ہند بیان کرتے یہں ہم نے عامر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے دو بیٹے چھوڑے ہوں اور ان میں سے ایک کے حصے جنتے مال کی وصیت کسی کے لیے کردی ہو تو یوں یہ تین ہوجائیں تو عامر نے جواب دیا اس شخص کو چوتھائی حصے کی وصیت کرنی چاہیے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ فِي رَجُلٍ أَوْصَى بِمِثْلِ نَصِيبِ بَعْضِ الْوَرَثَةِ قَالَ لَا يَجُوزُ وَإِنْ كَانَ أَقَلَّ مِنْ الثُّلُثِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هُوَ حَسَنٌ-
ابراہیم فرماتے ہیں جو شخص اپنے کسی ایک وارث کے حصے جتنے مال کی وصیت کرے یہ درست نہیں ہے اگر وہ تہائی حصہ سے کم ہو۔ امام دارمی فرماتے ہیں یہ رائے بہتر ہے۔
-