TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن دارمی
نماز کا بیان
نماز کا تارک۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ أَوْ قَالَ جَابِرٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ إِلَّا تَرْكُ الصَّلَاةِ قَالَ لِي أَبُو مُحَمَّد الْعَبْدُ إِذَا تَرَكَهَا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَعِلَّةٍ وَلَا بُدَّ مِنْ أَنْ يُقَالَ بِهِ كُفْرٌ وَلَمْ يَصِفْ بِالْكُفْرِ-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا انسان اور شرک کے درمیان (راوی کو شک ہے یا شاید یہ فرمایا) کفر کے درمیان فرق نماز ترک کرنا ہے۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں جب انسان کسی عذر اور علت کے بغیر نماز ترک کردے تو یہ ضروری ہے کہ اسے کفر سے منسوب کیا جائے لیکن اسے کافر قرار نہیں دیا جاسکتا۔
-
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ-
حضرت عبداللہ بن زیدیہ بات ذکر کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے تھے آپ نے نماز استسقاء ادا کی تھی آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا تھا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تھا۔
-
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ فَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا-
عباد بن تمیم اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ہمراہ عیدگاہ پر تشریف لے گئے وہاں آپ نے لوگوں کے بارش کی دعا کی آپ کھڑے ہوئے آپ نے کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی پھر آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور اپنی چادر کو الٹ دیا تو بارش نازل ہوئی۔
-