عمارت تعمیر کرنا؟

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ مَرَّ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا فَقَالَ مَا هَذَا فَقُلْتُ خُصٌّ لَنَا وَهَی نَحْنُ نُصْلِحُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أُرَی الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِکَ-
ابوکریب، ابومعاویہ، اعمش، ابوسفر، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے اوپر سے گزرے ہم ایک جھونپڑا بنا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا ہمارا مکان پرانا ہوگیا ہے ہم اس کو درست کر رہے ہیں آپ نے فرمایا میں تو دیکھتا ہوں موت اس سے جلد آنے والی ہے۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr said: "The Messenger of Allah P.B.U.H passed by us we were fixing a hut of ours, and said: 'What is this?' It is a hut of ours that has fallen into disreparr, and we are fixing it.` The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'The matter (of death) may come sooner than that.'''(sahih)
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی بْنِ أَبِي فَرْوَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقُبَّةٍ عَلَی بَابِ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ مَا هَذِهِ قَالُوا قُبَّةٌ بَنَاهَا فُلَانٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مَالٍ يَکُونُ هَکَذَا فَهُوَ وَبَالٌ عَلَی صَاحِبِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَبَلَغَ الْأَنْصَارِيَّ ذَلِکَ فَوَضَعَهَا فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ فَلَمْ يَرَهَا فَسَأَلَ عَنْهَا فَأُخْبِرَ أَنَّهُ وَضَعَهَا لِمَا بَلَغَهُ عَنْکَ فَقَالَ يَرْحَمُهُ اللَّهُ يَرْحَمُهُ اللَّهُ-
عباس بن عثمان دمشقی، ولید بن مسلم، عیسیٰ بن عبدالاعلی بن ابی فروہ، اسحاق بن ابی طلحہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گول مکان کے دروازے پر سے گزرے جو ایک انصاری کا تھا آپ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا گول بنگلہ جس کو فلاں شخص نے بنایا ہے۔ آپ نے فرمایا جو مال ایسی چیزوں میں خرچ ہو وہ قیامت کے دن وبال ہوگا اس کے مالک پر یہ خبر اسی انصاری کو پہنچی اس نے اس کو گرا دیا پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ادھر سے گزرے تو اس گول بنگلے کو نہیں دیکھا اس کا حال پوچھا لوگوں نے عرض کیا آپ نے جو فرمایا تھا اس کی خبر جب مکان کے مالک کو پہنچی تو اس نے اس کو گرا دیا۔ آپ نے فرمایا اللہ اس پر رحم کرے اللہ اس پر رحم کرے۔
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H passed by a dome-shaped structure at the door of a man among the Ansar and said: 'What is this?' They said: 'A dome that was built by so-and-so: The Messenger of Allah P.B.U.H said: 'All wealth that is like this (extravagant) will bring evil consequences to its owner on the Day of Resurrection.' News of that reached the Ansari, so he demolished it. Then the Prophet P.B.U.H passed by (that place) later on and did not see it. He asked about it and was told that its owner had demolished it because of what he had heard from him. He said: May Allah have mercy on him, May Allah have mercy on him."(Hasan)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سَعِيدِ بِنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنْ أَبِيهِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنَيْتُ بَيْتًا يُکِنُّنِي مِنْ الْمَطَرِ وَيُکِنُّنِي مِنْ الشَّمْسِ مَا أَعَانَنِي عَلَيْهِ خَلْقُ اللَّهِ تَعَالَی-
محمد بن یحییٰ ، ابونعیم، اسحاق بن سعید بن عمرو بن سعید بن عاص، سعید، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے میں نے اپنے آپ کو دیکھا جب ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رہتے تھے میں نے ایک کوٹھڑی بنالی جو بارش اور دھوپ سے مجھ کو بچاتی اور اسکے بنانے میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق نے میری مدد نہیں کی تھی۔
It was narrated that Ibn 'umar said: "I had built a house to shelter me from the rain and the sun, during the time of Allah's Messenger P.B.U.H , and no creature of Allah helped me in building it.(Sahih)
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابًا نَعُودُهُ فَقَالَ لَقَدْ طَالَ سَقْمِي وَلَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ لَتَمَنَّيْتُهُ وَقَالَ إِنَّ الْعَبْدَ لَيُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ کُلِّهَا إِلَّا فِي التُّرَابِ أَوْ قَالَ فِي الْبِنَائِ-
اسماعیل بن موسیٰ ، شریک، ابی اسحاق ، حارثہ بن مضرب سے روایت ہے ہم خباب کی عیادت کو گئے انہوں نے نے کہا میری بیماری لمبی ہوگئی اور اگر میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا آپ فرماتے تھے کہ موت کی آرزو مت کرو تو میں موت کی آرزو کرتا اور آپ نے فرمایا بندے کو ہر ایک خرچ کرنے میں ثواب ملتا ہے مگر مٹی میں خرچنے کا یا یوں فرمایا کہ عمارت میں خرچنے کا ثواب نہیں ملتا۔
It was narrated that Harithah bin Mudarrib said: "We came to Khabbab to visit him (when he was sick), and he said: 'I have been sick for a long time, and were it not that I heard the Messenger of Allah P.B.U.H say: "Do not wish for death," I would have wished for it.' And he said: "A person will be rewarded for all his spending, except for (what he spends) on dust," or he said, fI on building." (Hasan)