مشکیزہ کو منہ لگا کر پینا

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَائِ-
بشر بن ہلال صواف، عبدالوارث بن سعید، ایوب، عکرمہ ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزہ کو منہ لگا کر پینے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade drinking (directly) from the mouth of a water skin." (Sahih)
حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فَمِ السِّقَائِ-
بکر بن خلف ابوبشر، یزید بن زریع، خالدحذاء، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کو منہ لگا کر پینے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H forbade drinking (directly) from the mouth of a water skin." (Sahih)