برتن کو ڈھانپ دینا چاہیے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ غَطُّوا الْإِنَائَ وَأَوْکُوا السِّقَائَ وَأَطْفِئُوا السِّرَاجَ وَأَغْلِقُوا الْبَابَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَحُلُّ سِقَائً وَلَا يَفْتَحُ بَابًا وَلَا يَکْشِفُ إِنَائً فَإِنْ لَمْ يَجِدْ أَحَدُکُمْ إِلَّا أَنْ يَعْرُضَ عَلَی إِنَائِهِ عُودًا وَيَذْکُرَ اسْمَ اللَّهِ فَلْيَفْعَلْ فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَی أَهْلِ الْبَيْتِ بَيْتَهُمْ-
محمد بن رمح، لیث بن سعد، حضرت ابوہریرہ ، ابوسعید، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (سوتے وقت) برتن ڈھانپ دیا کرو اور مشک کا منہ بند کر دیا کرو، چراغ گل کر دیا کرو اور دروازہ بند کر دیا کرو اس لیے کہ شیطان مشک نہیں کھولتا، نہ دروازہ کھولتا ہے، نہ برتن کھولتا ہے اور تمہیں کوئی چیزش ڈھانپنے کے لیے نہ ملے تو اتنا ہی کر لے کہ اللہ کا نام لے کر ایک لکڑی کو برتن کے اوپر عرضا رکھ دے (اور چراغ اس لیے بھی گل کر دینا چاہیے کہ) چوہیا لوگوں کے گھر جلا ڈالتی ہے۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Cover your vessels, tie your water skins, extinguish your lamps and lock your doors. for Satan does not untie a water skin, open a door or uncover a vessel. If a person cannot find anything but a stick with which to cover his vessel and mention the Name of Allah. then let him do so. And the mouse could set fire to the house with its people inside." (Sahih)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَغْطِيَةِ الْإِنَائِ وَإِيکَائِ السِّقَائِ وَإِکْفَائِ الْإِنَائِ-
عبدالحمید بن بیان واسطی، خالد بن عبد اللہ، سہیل ، ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں (بھرا ہوا) برتن ڈھانپنے، مشکیزہ (کا منہ) باندھنے اور (خالی برتن) الٹا رکھنے کا حکم فرمایا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah P.B.U.H commanded us to cover our vessels, tie up our water skins and turn over our vessels.” (Hasan)
حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ حَدَّثَنَا حَرِيشُ بْنُ خِرِّيتٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَضَعُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ آنِيَةٍ مِنْ اللَّيْلِ مُخَمَّرَةً إِنَائً لِطَهُورِهِ وَإِنَائً لِسِوَاکِهِ وَإِنَائً لِشَرَابِهِ-
عصمہ بن فضل، حرامی بن عمارہ بن ابی حفصہ، حریش بن خریت، ابن ابی ملیکہ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے برتن ڈھانپ کر رکھتی تھی ایک طہارت ( استنجاء) کے لیے دوسرا مسواک (وضو) کے لیے اور تیسرا (پانی) پینے کے لیے۔
It was narrated that 'Aishah said: "I used to prepare three covered vessels for the Messenger of Allah P.B.U.H at night: A vessel for his water for purification, a vessel for his tooth stick and a vessel for his drink.”(Da`if)