TrueHadith

باب عجم کی فضیلت کے بارے میں

Jami' TirmidhiHadith 3867

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ ذُکِرَتْ الْأَعَاجِمُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنَا بِهِمْ أَوْ بِبَعْضِهِمْ أَوْثَقُ مِنِّي بِکُمْ أَوْ بِبَعْضِکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَيَّاشٍ وَصَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ هَذَا يُقَالُ لَهُ صَالِحُ بْنُ مِهْرَانَ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ

سفیان بن وکیع، یحیی بن آدم، ابوبکر بن عیاش، صالح بن ابی صالح مولی عمرو بن حریث، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عجم کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے ان میں سے بعض پر تم لوگوں میں سے بعض سے زیادہ اعتماد ہے۔ یا فرمایا تم میں سے بعض کی نسبت زیادہ اعتماد ہے۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف ابوبکر بن عیاش کی روایت سے جانتے ہیں صالح وہ مہران کے بیٹے اور عمرو بن حریث کے مولی ہیں۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Ajam (non-Arabs) were mentioned before Allah’s Messenger (SAW). He said, “Indeed, they or some of them are more trustworthy in my sight than you or some of you.” --------------------------------------------------------------------------------

Permalink

Jami' TirmidhiHadith 3868

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ الدِّيْلِيُّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُنْزِلَتْ سُورَةُ الْجُمُعَةِ فَتَلَاهَا فَلَمَّا بَلَغَ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ قَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هَؤُلَائِ الَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِنَا فَلَمْ يُکَلِّمْهُ قَالَ وَسَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ فِينَا قَالَ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَی سَلْمَانَ فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ کَانَ الْإِيمَانُ بِالثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَائِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو الْغَيْثِ اسْمُهُ سَالِمٌ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ مَدَنِيٌّ

علی بن حجر، عبداللہ بن جعفر، ثور بن زید دیلی، ابوالغیث، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جب سورت جمعہ نازل ہوئی تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سورت پڑھی جب وَآخَرِينَ مِنْهُمْ۔) پر پہنچے تو ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ وہ کون ہیں جو ہم سے ابھی نہیں ملے؟ آپ خاموش رہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ سلمان فارسی بھی ہم میں موجود تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ حضرت سلیمان فارسی پر رکھا اور فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر ایمان ثریا پر بھی ہوتا تو بھی اس قوم میں سے کچھ لوگ اسے حاصل کر لیتے۔ یہ حدیث حسن ہے اور کئی سندوں سے حضرت ابوہریرہ سے مرفوعاً منقول ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah narrated: We were with Allah’s Messenger (SAW) when surah al-Jumu’ah was revealed. He recited it. When he came to the words: "And (also for) others of them who have not yet joined them." (62 : 3) A man said to him, “O Messenger of Allah, who are they who have not yet joined us.” He did not say anything to him. Salman Farsi was among us. Allah’s Messenger placed his hand on Salman and said, “By Him in Whose Hand is my soul, were faith to be in Thurayya (Pleiades) some of these men would fetch it.’

Permalink