حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلَمَ النَّاسُ وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ
قتیبہ، ابن لہیعہ، مشرح بن ہاعان، حضرت عقبی بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اسلام لائے اور عمرو بن عاص مومن ہوا (یعنی انہیں ایمان قلبی عطا کیا گیا) یہ حدیث غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو صرف ابن لہیہ کی روایت سے جانتے ہیں۔ وہ مشرح سے روایت کرتے ہیں اور اس کی سند قوی نہیں۔
Sayyidina Uqbah ibn Aamir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The people embraced Islam and Amr ibn Aas believed.
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ الْجُمَحِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ قَالَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ مِنْ صَالِحِي قُرَيْشٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ الْجُمَحِيِّ وَنَافِعٌ ثِقَةٌ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِمُتَّصِلٍ وَابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ لَمْ يُدْرِکْ طَلْحَةَ
اسحاق بن منصور، ابواسامہ، نافع بن عمر جمحی، ابن ابی ملیکہ، حضرت طلحہ بن عبیداللہ فرماتے کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ عمرو بن عاص قریش کے نیک لوگوں میں سے ہیں۔ اس حدیث کو ہم صرف نافع بن عمرو الجمعی کی روایت سے جانتے ہیں۔ نافع ثقہ ہیں لیکن اس کی سند متصل نہیں کیونکہ ابن ابی ملیکہ نے طلحہ کو نہیں پایا۔
Sayyidina Talhah ibn Ubaydullah (RA) reported that he heard Allah’s Mesenger (SAW), “Indeed, Amr ibn al-Aas is among the righteous men of Quraysh.” [Ahmed 1382]