TrueHadith

ایک مبنی برحقیقت شعر

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940724)

وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أصدق كلمة قالها الشاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل . متفق عليه

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا سب سے سچی بات جو کسی شاعر نے کہی ہے لبید کا یہ کلام ہے کہ مت بھولو، اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہو جانے والی ہے۔ (بخاری، مسلم) تشریح لبید عرب کے بہت مشہور شاعر تھے عربی ادب میں ان کے کلام اور ان کی شاعر کو سند کا درجہ حاصل ہے اللہ نے ان کو اسلام کی ہدایت بھی بخشی اور ان کو قبولیت اسلام کے بعد صحابیت کا شرف حاصل ہوا جس طرح زمانہ جاہلیت میں اپنے فن کی وجہ سے قدر منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اسی طرح زمانہ اسلام میں بہت معزز و مکرم رہے بیان کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ب ڑی طویل حیات پائی اور تقریبا ایک سو ستاون سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جس کلام کی تعریف وتوصیف فرمائی وہ پورا شعر یوں ہے۔ الکل شئی ماخلا اللہ باطل وکل نعیم لامحالۃ زائل مت بھولو اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہو جانے والی ہے اور دنیا کی ہر لذت و راحت کا آخر کار فنا ہونا ہے یہ مشہور شعر بھی لبید کا ہے ولقد سأامت من الحیوۃ وطولھا وسوال ھذا لناس کیف لبید میں زندگی اور اس کی درازی سے بیزار ہو گیا ہوں اور لوگوں کے بار بار پوچھنے سے کہ لبید کیسا ہے

-

Permalink