TrueHadith

تعریف پر مشتمل خوش طبعی

Mishkat SharifHadith (internal ref #1940820)

وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له يا ذا الأذنين . رواه أبو داود والترمذي .

" اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کریم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے۔ (ابوداؤد، ترمذی) تشریح ا نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو دو کانوں والے کے ذریعہ جو مخاطب فرمایا تو اس میں خوش طبعی و ظرافت بھی تھی اور ان کے تئیں اس تعریف و توصیف کا اظہار بھی مقصود تھا کہ تم نہایت فہیم و ذکی ہو اور تم سے جو بات کہی جاتی ہے اس کو تم خوب اچھی طرح سنتے ہو۔

-

Permalink