TrueHadith

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حج

Mishkat SharifHadith (internal ref #1921089)

وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال : تمتع رسول الله صلى الله عليه و سلم في حجة الوداع بالعمرة إلى الحج بدأ فأهل بالعمرة ثم أهل بالحج

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع میں عمرہ کو حج سے ملا کر تمتع کیا (یعنی فائدہ اٹھایا) بایں طور کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کے احرام سے ابتدا کی اور پھر حج کا احرام باندھا (اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج و عمرہ کو ملا دیا اور قارن ہو گئے۔ (بخاری ومسلم)

-

Permalink