TrueHadith

باطن کی ظاہر سے بہتری اور ظاہر کی شائستگی کی دعا

Mishkat SharifHadith (internal ref #1921035)

وعن عمر رضي الله عنه قال : علمني رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " قل : اللهم اجعل سريرتي خيرا من علانيتي واجعل علانيتي صالحة اللهم إني أسألك من صالح ما تؤتي الناس من الأهل والمال والولد غير الضال ولا المضل " رواه الترمذي

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے تعلیم دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ دعا مانگو۔ دعا (اللہم اجعل سریرتی خیرا من علانیتی واجعل علانیتی صالحۃ اللہم انی اسئلک من صالح ماتوتی الناس من الاہل والمال والولد غیر الضال ولا المضل)۔ اے اللہ!میرے باطن کو میرے ظاہر سے بہتر بنا اور میرے ظاہر کو شائستگی عطا فرما اے اللہ! میں تجھ سے بھلائی مانگتا ہوں اس چیز کی جو تو لوگوں کو دیتا ہے یعنی اہل، مال ، اولاد کہ نہ گمراہ ہوں اور نہ گمراہ کریں۔ (ترمذی)

-

Permalink