Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1941283)
وعن أبي جحيفة قال قالوا يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني سورة هود وأخواتها . رواه الترمذي .
حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب صحابہ نے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ تو بوڑھے ہو گئے یعنی بڑی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی آپ پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہو گئے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ سورت ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھ کو بوڑھا کر دیا ہے۔ (ترمذی) تشریح یعنی سورت ہود اور ان جیسی سورتوں میں قیامت اور آخرت کے عذاب کا بہت زیادہ ذکر ہے۔ ان کے مضمون دیکھ دیکھ کر اپنی امت کی طرف سے یہ غم مجھے کھائے جا رہا ہے کہ نہ معلوم میری امت کے لوگوں کا کیا حشر ہوگا ، یہی غم کھاتے کھاتے میرا یہ حال ہو گیا ہے۔
-