TrueHadith

حضرت عائشہ کی فضیلت

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950826)

وعن أبي سلمة أن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " يا عائش هذا جبريل يقرئك السلام " . قالت : وعليه السلام ورحمة الله . قالت : وهو يرى ما لا أرى متفق عليه

اور حضرت ابوسلمہ (تابعی ) سے روایت ہے کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے (ایک روز مجھ سے ) فرمایا : عائشہ! یہ جبرائیل علیہ السلام (یہاں میرے سامنے ) ہیں تم کو سلام کہتے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے (اس سلام کے جواب میں ) کہا وعلیہ السلام و رحمتہ اللہ (اور جبرائیل تم پر بھی اللہ کی سلامتی اور راحت نازل ہو ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان (جبرائیل ) کو دیکھ رہے تھے اور میں ان کو نہیں دیکھ رہی تھی ۔ ' (بخاری ومسلم )

-

Permalink

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950839)

وعن عائشة أن جبريل جاء بصورتها في خرقة حرير خضراء إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : " هذه زوجتك في الدنيا والآخرة " . رواه الترمذي

اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام سبز ریشمی کپڑے پر ان کی یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تصویر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دکھانے لائے اور کہا کہ یہ تمہاری بیوی ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ " (الترمذی ) تشریح سبز ریشمی کپڑے پر اس سے معلوم ہوا کہ پیچھے کی حدیث میں خرقۃ من حریر کے جو الفاظ گزرے اس کی واحد مراد سفید ریشمی کپڑا لینا ٹھیک نہیں ہے جیسا کہ بعض حضرات نے بیان کیا ہے ہاں اگر یہ کہا جائے کہ اس طرح کا خواب آپ نے متعدد بار دیکھا تو پھر اس مراد میں کوئی اشکال وارد نہیں ہوگا اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ایک روایت سرقہ من حریر کے الفاظ اور ایک روایت میں خرقۃ من حریر کے الفاظ نقل ہونا راوی کا اشتباہ ہے ۔

-

Permalink