Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1911035)
وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ اَرْقَمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَقُوْلُ اِذَا اُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ وَوَجَدَ اَحَدُکُمْ الْخَلَاءَ فَلْیَبْدَأْ بِالْخَلَائِ۔ (رواہ الترمذی وروی مالک و ابوداؤ د و النسائی نحوہ)
" اور حضرت عبدا اللہ ابن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ " اگر نماز ( کے لیے) جماعت کھڑی ہو جائے اور تم میں سے کسی کو پاخانے کی حاجت ہو تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے پاخانے کو چلا جائے ( اگرچہ جماعت ترک ہو جائے)۔" (جامع ترمذی ، مالک، ابوداؤد، سنن نسائی)
-