Mishkat Sharif — Hadith (internal ref #1911203)
وَعَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَۃٌ یَضْحَکُ اﷲِ اِلَیْھِمُ الرَّجُلُ اِذَا قَامَ بِاللَّیْلِ یُصَلِّی وَالْقَوْمُ اِذَا صَفُّوْا فِی الصَّلٰوۃِ وَالْقَوْمُ اِذَا صَفُّوْا فِیْ قِتَالِ الْعُدُوِّ۔ (رواہ فی شرح السنۃ)
" اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تین (قسم کے) لوگ ایسے ہیں جن کی طرف (دیکھ کر ) اللہ جل شانہ ہنستا ہے (یعنی ان سے بے حد خوش ہوتا ہے اور ان کی طرف اپنی رحمت و عنایت کی نظر فرماتا ہے ) (١) وہ آدمی جو رات کو تہجد کی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے (٢) وہ لوگ جو نماز پڑھنے کے لیے اپنی صفوں کو درست کرتے ہیں (٣) وہ لوگ جو دشمنوں سے لڑنے کے لیے (یعنی جہاد کے وقت ) صف بندی کرتے ہیں۔" (شرح السنۃ)
-