TrueHadith

قریش کے حق میں دعا

Mishkat SharifHadith (internal ref #1950589)

وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللهم أذقت أول قريش نكالا فأذق آخرهم نوالا " . رواه الترمذي

اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! تونے قریش کو ابتداء میں (غزوئہ بدر اور غزوئہ احزب کے موقع پر شکت وتباہی کا ) عذاب چکھایا (جب کہ انہوں نے دین حق کی مخالفت اور تیرے رسول کا راستہ اختیار کر رکھا تھا ) پس اب (جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے اور تیرے رسول کی اطاعت اختیار کرکے دین اور مسلمانوں کو تقویت ومدد پہنچائی ہے تو ) آخر میں ان کو عطاء وبخشش سے نوازدے ۔ (ترمذی )

-

Permalink