TrueHadith

حضرت عامر مزنی کی حدیث۔

Musnad AhmadHadith 15355

حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَامِرٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ بِمِنًى عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ قَالَ وَرَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُعَبِّرُ عَنْهُ قَالَ فَجِئْتُ حَتَّى أَدْخَلْتُ يَدِي بَيْنَ قَدَمِهِ وَشِرَاكِهِ قَالَ فَجَعَلْتُ أَعْجَبُ مِنْ بَرَدِهَا

حضڑت عامر سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منی میں اپنے خچر پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس وقت آپ نے سرخ رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بدری صحابی تھے جو آگے تک آواز پہنچا رہے تھے میں چلتا ہوا آیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں اور جوتے کے تسمے کے درمیان ہاتھ داخل کیے مجھے ان کی ٹھنڈک سے تعجب ہوا۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 15356

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ وَعَلِيٌّ يُعَبِّرُ عَنْهُ

حضرت عامر سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منی میں اپنے سفید خچر پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے حضرت علی آگے تک آواز پہنچا رہے تھے۔

-

Permalink