TrueHadith

حضرت رافع بن مکیث کی حدیث۔

Musnad AhmadHadith 15499

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ زُفَرَ عَنْ بَعْضِ بَنِي رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُسْنُ الْخُلُقِ نَمَاءٌ وَسُوءُ الْخُلُقِ شُؤْمٌ وَالْبِرُّ زِيَادَةٌ فِي الْعُمُرِ وَالصَّدَقَةُ تَمْنَعُ مِيتَةَ السَّوْءِ

حضرت رافع بن مکیث جو شرکاء احد میں سے ہیں سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حسن خلق ایک ایسی چیز ہے جس میں نشو ونما کی صلاحیت ہے اور بدخلقی نحوست ہے نیکی سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور صدقہ بری موت کوٹالتا ہے۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 25861

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ أَبِي يَزِيدَ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيَّةِ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ وَعَلَيْكُمْ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ

حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا لوگو! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھکیری جیسی کنکریاں لے لینا۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 25862

حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا لَيْثٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أُمِّ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيَّةِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَالْوَقَارِ وَعَلَيْكُمْ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ

حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ انہوں نے عرفات سے واپسی پر نبی علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا لوگو! سکون اور ورقار کو اپنے اوپر لازم کرلو اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 25863

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا يَقْتُلْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا إِذَا رَمَيْتُمْ الْجَمْرَةَ فَارْمُوهَا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ قَالَ أَبِي وَقُرِئَ عَلَيْهِ يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ عَنْ أُمِّهِ يَعْنِي عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا لوگو! جمرہ عقبہ کے پاس ایک دوسرے کو قتل نہ کرنا اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

-

Permalink