TrueHadith

حضرت شیبہ بن عثمان حجبی کی حدیثیں ۔

Musnad AhmadHadith 14838

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ إِلَى شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ فَقَالَ جَلَسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي مَجْلِسَكَ هَذَا فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِي الْكَعْبَةِ صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا قَسَمْتُهَا بَيْنَ النَّاسِ قَالَ قُلْتُ لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ قَدْ سَبَقَكَ صَاحِبَاكَ لَمْ يَفْعَلَا ذَلِكَ فَقَالَ هُمَا الْمَرْءَانِ يُقْتَدَى بِهِمَا

ابووائل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت شیبہ بن عثمان کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ وہ کہنے لگے کہ تمہاری اس جگہ پر ایک مرتبہ حضرت عمر بیٹھے تھے اور انہوں نے فرمایا تھا کہ میراجی چاہتا ہے کہ خانہ کعبہ میں کوئی سوناچاندی نہ چھوڑوں سب کچھ لوگوں میں تقسیم کردوں میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ یہ کام نہیں کرسکتے کیونکہ آپ سے پہلے آپ کے دو ساتھی گذر چکے ہیں انہوں نے یہ کام نہیں کیا حضرت عمر نے فرمایا وہی تو دو آدمی تھے جن کی اقتداء کی جاسکتی ہے۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 14839

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ إِلَى شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فَقَالَ جَلَسَ إِلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَكَ هَذَا فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا قَسَمْتُهَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَالَ قُلْتُ مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ قَالَ لِمَ قُلْتُ لَمْ يَفْعَلْهُ صَاحِبَاكَ قَالَ هُمَا الْمَرْءَانِ يُقْتَدَى بِهِمَا

ابووائل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت شیبہ بن عثمان کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ وہ کہنے لگے کہ تمہاری اس جگہ پر ایک مرتبہ حضرت عمر بیٹھے تھے اور انہوں نے فرمایا تھا کہ میراجی چاہتا ہے کہ خانہ کعبہ میں کوئی سوناچاندی نہ چھوڑوں سب کچھ لوگوں میں تقسیم کردوں میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ یہ کام نہیں کرسکتے کیونکہ آپ سے پہلے آپ کے دوساتھی گذر چکے ہیں انہوں نے یہ کام نہیں کیا حضرت عمر نے فرمایا وہی تو دو آدمی تھے جن کی اقتداء کی جاسکتی ہے۔

-

Permalink