TrueHadith

حضرت سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کی حدیثیں

Musnad AhmadHadith 18311

حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ الْعَبْدِيُّ ثِيَابًا مِنْ هَجَرَ قَالَ فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا فِي سَرَاوِيلَ وَعِنْدَنَا وَزَّانُونَ يَزِنُونَ بِالْأَجْرِ فَقَالَ لِلْوَزَّانِ زِنْ وَأَرْجِحْ

حضرت سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے اور مخرفہ عبدی نے مل کر " ہجر" نامی علاقے سے کپڑے منگوائے ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شلوار کے بارے میں ہم سے بھاؤ تاؤ کیا اس وقت ہمارے یہاں کچھ لوگ پیسے تولنے والے ہوتے تھے جوتول کرپیسے دیتے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تولنے والے سے فرمایا کہ انہیں پیسے تول کردے دو اور جھکتا ہوا تولنا۔

-

Permalink

Musnad AhmadHadith 18312

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ مَالِكٍ أَبِي صَفْوَانَ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ بِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ سَرَاوِيلَ قَبْلَ الْهِجْرَةِ فَأَرْجَحَ لِي

حضرت ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ہجرت سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک شلوار فروخت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کی قیمت جھکتی ہوئی تول کردی۔

-

Permalink