Narrated by Jabir bin 'Abdullah
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ عُمَرُ يَقُولُ أَبُو بَکْرٍ سَيِّدُنَا وَأَعْتَقَ سَيِّدَنَا يَعْنِي بِلَالًا
ابو نعیم عبدالعزیز بن ابی سلمہ محمد بن المنکدر حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار (یعنی) بلال کو آزاد کیا ہے۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah: Umar used to say, "Abu Bakr is our chief, and he manumitted our chief," meaning Bilal.
Narrated by Qais
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ أَنَّ بِلَالًا قَالَ لِأَبِي بَکْرٍ إِنْ کُنْتَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي لِنَفْسِکَ فَأَمْسِکْنِي وَإِنْ کُنْتَ إِنَّمَا اشْتَرَيْتَنِي لِلَّهِ فَدَعْنِي وَعَمَلَ اللَّهِ
ابن نمیر محمد اسماعیل حضرت قیس (بن حازم) سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب کی وفات کے بعد جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بلال سے کہا کہ تم میرے پاس رہو اور اذان کہتے رہو تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ابوبکر سے کہا اگر آپ نے مجھے اپنی ذات کے لئے خریدا ہے تو مجھ کو اپنے پاس رکھ لیجئے اور اگر آپ نے خدا کے لئے خرید کیا ہے یعنی خدا کی خوشنودی کے لئے تو مجھ کو میرے حال پر چھوڑ دیجئے اور خدا تعالیٰ کے لئے عمل کرنے دیجئے۔
Narrated Qais: Bilal said to Abu Bakr, "If you have bought me for yourself then keep me (for yourself), but if you have bought me for Allah's Sake, then leave me for Allah's Work."