TrueHadith

حضرت طلحہ بن عبیداللہ کے فضائل کا بیان، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راضی تھے۔

Sahih BukhariHadith 3444

Narrated by Abu 'Uthman

حَدَّثَنِامُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ تِلْکَ الْأَيَّامِ الَّتِي قَاتَلَ فِيهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ طَلْحَةَ وَسَعْدٍ عَنْ حَدِيثِهِمَا

محمد معتمر ابومعتمر حضرت ابوعثمان سے روایت کرتے ہیں کہ ایک زمانہ میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود میدان جنگ میں شرکت کی تھی تو بجز طلحہ و سعد کے زمانہ میں آپ کے ساتھ کوئی ہمرکاب باقی نہ رہا تھا۔

Narrated Abu 'Uthman: During one of the Ghazawat in which Allah's Apostle was fighting, none remained with the Prophet but Talha and Sad.

Permalink

Sahih BukhariHadith 3445

Narrated by Qais bin Abi Hazim

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ الَّتِي وَقَی بِهَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَلَّتْ

مسدد خالد ابن ابی خالد حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ کو بیکار و شل دیکھا انہوں نے اس ہاتھ سے (احد کے دن) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کفار کے حملوں سے بچایا تھا۔

Narrated Qais bin Abi Hazim: I saw Talha's paralyzed hand with which he had protected the Prophet (from an arrow) .

Permalink