TrueHadith

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں جس طرح یہ دو انگلیاں، اور قیامت کا معاملہ بس آنکھ کے جھپکنے کی طرح بلکہ اس سے بھی جلد ہوگا، بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

Sahih BukhariHadith 6022

Narrated by Sahl

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ هَکَذَا وَيُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَيَمُدُّ بِهِمَا

سعید بن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم ، سہل سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں اور اپنی دونوں اگلیوں سے اشارہ کیا، پھر ان دونوں کو پھیلایا۔

Narrated Sahl: Allah's Apostle said, "I have been sent and the Hour (is at hand) as these two," showing his two fingers and sticking (separating) them out.

Permalink

Sahih BukhariHadith 6023

Narrated by Anas

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ وَأَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ کَهَاتَيْنِ

عبداللہ محمد جعفی، وہب بن جریر، شعبہ، قتادہ و ابوالتیاح، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں بھیجا گیا ہوں حالانکہ قیامت ان دونوں انگلیوں کی طرح ہے۔

Narrated Anas: Allah's Apostle said, "I have been sent and the Hour (is at hand) as these two (fingers)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 6024

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ کَهَاتَيْنِ يَعْنِي إِصْبَعَيْنِ تَابَعَهُ إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي حَصِينٍ

یحیی بن یوسف، ابوبکر، ابوحصین، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں بھیجا گیا ہوں حالانکہ قیامت ان دونوں یعنی انگلیوں کی طرح ہے۔ اسرائیل نے بواسطہ ابوحصین اس کی متابعت میں روایت کیا ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "I have been sent and the Hour (is at hand) as these two (fingers)."

Permalink