Narrated by An-Nu'man bin Bashir
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَأَلَتْ أُمِّي أَبِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِي مِنْ مَالِهِ ثُمَّ بَدَا لَهُ فَوَهَبَهَا لِي فَقَالَتْ لَا أَرْضَی حَتَّی تُشْهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِيَدِي وَأَنَا غُلَامٌ فَأَتَی بِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أُمَّهُ بِنْتَ رَوَاحَةَ سَأَلَتْنِي بَعْضَ الْمَوْهِبَةِ لِهَذَا قَالَ أَلَکَ وَلَدٌ سِوَاهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأُرَاهُ قَالَ لَا تُشْهِدْنِي عَلَی جَوْرٍ وَقَالَ أَبُو حَرِيزٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ لَا أَشْهَدُ عَلَی جَوْرٍ
عبدان عبداللہ ابوحیان تیمی شعبی نعمان بن بشیر سے روایت کرتے ہیں کہ میری ماں نے میرے والد سے کہا کہ اپنے مال میں سے کچھ مجھ کو ہبہ کردیں (پہلے تو انکار کیا) پھر ان کے دل میں آیا گیا تو مجھے ایک چیز دے دی میری ماں نے کہا کہ میں راضی نہیں جب تک کہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ نہ بنا لے چنانچہ میرے والد میرا ہاتھ پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئے اس وقت میں بچہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اس کی ماں بنت رواحہ نے مجھ سے کہا کہ میں اس کو کئی چیز ہبہ کردوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے سوا بھی تیری کوئی اولاد ہے انہوں نے کہا ہاں! ابونعمان کا بیان ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ کو ظلم پر گواہ نہ بناؤ ابوحریز نے شعبی کا قول نقل کیا کہ میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔
Narrated An-Nu'man bin Bashir: My mother asked my father to present me a gift from his property; and he gave it to me after some hesitation. My mother said that she would not be satisfied unless the Prophet was made a witness to it. I being a young boy, my father held me by the hand and took me to the Prophet . He said to the Prophet, "His mother, bint Rawaha, requested me to give this boy a gift." The Prophet said, "Do you have other sons besides him?" He said, "Yes." The Prophet said, "Do not make me a witness for injustice." Narrated Ash-Shabi that the Prophet said, "I will not become a witness for injustice."
Narrated by Zahdam bin Mudrab
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ زَهْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ قَالَ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُکُمْ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ قَالَ عِمْرَانُ لَا أَدْرِي أَذَکَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَعْدَکُمْ قَوْمًا يَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ وَيَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ وَيَنْذِرُونَ وَلَا يَفُونَ وَيَظْهَرُ فِيهِمْ السِّمَنُ
آدم شعبہ ابوجمرہ زہدم بن مضرب عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو میرے زمانہ میں ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے عمران نے بیان کیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو قرآن یا تین قرآن کے بعد فرمایا کہ تمہارے بعد ایسی قوم پیدا ہوگی جو خیانت کرے گی اور اس میں امانت نہیں ہوگی اور گواہی دیں گے حالانکہ انہیں گواہ نہ بنایا جائے گا اور نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر ہوجائے گا۔
Narrated Zahdam bin Mudrab: I heard Imran bin Husain saying, "The Prophet said, 'The best people are those living in my generation, then those coming after them, and then those coming after (the second generation)." Imran said "I do not know whether the Prophet mentioned two or three generations after your present generation. The Prophet added, 'There will be some people after you, who will be dishonest and will not be trustworthy and will give witness (evidences) without being asked to give witness, and will vow but will not fulfill their vows, and fatness will appear among them."
Narrated by Abdullah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيئُ أَقْوَامٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَکَانُوا يَضْرِبُونَنَا عَلَی الشَّهَادَةِ وَالْعَهْدِ
محمد بن کثیر سفیان منصور ابراہیم عبیدہ عبداللہ (بن مسعود) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو میرے زمانہ میں ہیں پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے پھر وہ لوگ جو ان کے بعد آئیں گے پھر ایسی قوم پیدا ہوگی جو قسم سے پہلے گواہی دے گی اور گواہی سے پہلے قسم کھائے گی اور ابراہیم نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو گواہی اور عہد پر مار پڑتی ہے۔
Narrated Abdullah: The Prophet said, "The people of my generation are the best, then those who follow them, and then whose who follow the latter. After that there will come some people whose witness will go ahead of their oaths, and their oaths will go ahead of their witness." Ibrahim (a sub-narrator) said, "We used to be beaten for taking oaths by saying, 'I bear witness by the Name of Allah or by the Covenant of Allah."