TrueHadith

پچھنے لگانے والے کی اجرت کا بیان ۔

Sahih BukhariHadith 2117

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ اجره

موسی بن اسماعیل، وہیب، ابن طاؤس، طاؤس، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دلائی۔

Narrated Ibn 'Abbas: When the Prophet was cupped, he paid the man who cupped him his wages. ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 2118

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ أَجْرَهُ وَلَوْ عَلِمَ کَرَاهِيَةً لَمْ يُعْطِهِ

مسدد، یزید بن زریع، خالد، عکرمہ، ابن عباس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور پچھنے لگانے والے کو اس کی اجرت دلوائی اگر اس کو مکروہ سمجھتے تو نہ دلاتے۔

Narrated Ibn 'Abbas: When the Prophet was cupped, he paid the man who cupped him his wages. If it had been undesirable he would not have paid him. ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 2119

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَجِمُ وَلَمْ يَکُنْ يَظْلِمُ أَحَدًا أَجْرَهُ

ابو نعیم، مسعر، عمر بن عامر سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس سے سنا وہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پچھنے لگواتے تھے اور کسی کی اجرت میں کمی نہ کرتے تھے۔

Narrated Anas: The Prophet used to get cupped and would never withhold the wages of any person

Permalink