TrueHadith

زنا کار لونڈی کی کمائی کا بیان اور ابراہیم نے نوحہ کرنے والی اور گانے والی عورت کی اجرت کو مکروہ سمجھا اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامنی کی زندگی بسر کرنا چاہیں تو حرام کاری پر مجبور نہ کرو تاکہ دنیوی زندگی کا سامان حاصل کرو اور جس نے اس کو مجبور کیا تو اللہ تعالیٰ ان کے مجبور کرنے کے بعد بخشنے والا مہربان پے فتیا تکم سے مراد لونڈیاں ہیں ۔

Sahih BukhariHadith 2121

Narrated by Abu Masud Al-Ansari

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْکَاهِنِ

قتیبہ بن سعید، مالک، ابن شہا ب، ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام، حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے کی قیمت لینے اور زنا کاری کی اجرت سے اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abu Masud Al-Ansari: Allah's Apostle regarded illegal the price of a dog, the earnings of a prostitute, and the charges taken by a soothsayer.

Permalink

Sahih BukhariHadith 2122

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ

مسلم بن ابرہیم، شعبہ، محمد بن جحادہ، ابوحازم ، ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لونڈیوں کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet prohibited the earnings of slave girls (through prostitution).

Permalink