TrueHadith

شکار کا ہدیہ قبول کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شکار کا ایک دست قبول فرمایا۔

Sahih BukhariHadith 2384

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأَدْرَکْتُهَا فَأَخَذْتُهَا فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِکِهَا أَوْ فَخِذَيْهَا قَالَ فَخِذَيْهَا لَا شَکَّ فِيهِ فَقَبِلَهُ قُلْتُ وَأَکَلَ مِنْهُ قَالَ وَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ قَبِلَهُ

سلیمان بن حرب شعبہ ہشام بن زید بن انس بن مالک انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے مر الظہران میں ایک خرگوش کو بھگا کر نکالا لوگ اس کے پیچھے دوڑے تو تھک گئے لیکن میں نے اس کو پکڑ لیا اور ابوطلحہ کے پاس لے کر آیا اس نے اس کو ذبح کیا اور اس کے سرین یا اس کے دو ران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجے پھر شعبہ نے بیان کیا کہ نہیں ران ہی بھجوائی تھیں اس میں کوئی شک نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قبول کرلیا میں نے پوچھا کیا آپ نے اس میں سے کھایا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر اس کے بعد بیان کیا کہ اس کو قبول کیا۔

Narrated Anas: We chased a rabbit at Mar-al-Zahran and the people ran after it but were exhausted. I overpowered and caught it, and gave it to Abu Talha who slaughtered it and sent its hip or two thighs to Allah's Apostle. (The narrator confirms that he sent two thighs). The Prophet accepted that. (The sub-narrator asked Anas, "Did the Prophet; eat from it?" Anas replied, "He ate from it.")

Permalink

Sahih BukhariHadith 2385

Narrated by As-Sa'b bin Jaththama

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهُ أَهْدَی لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَحْشِيًّا وَهُوَ بِالْأَبْوَائِ أَوْ بِوَدَّانَ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَلَمَّا رَأَی مَا فِي وَجْهِهِ قَالَ أَمَا إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْکَ إِلَّا أَنَّا حُرُمٌ

اسماعیل مالک ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود عبداللہ بن عباس صعب بن جثامہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابواء میں یا ودان میں تھے ایک گور نر ہدیہ بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو واپس کردیا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے چہرے کا رنگ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے تو فقط اس سبب سے واپس کیا کہ میں حالت احرام میں تھا۔

Narrated As-Sa'b bin Jaththama: An onager was presented to Allah's Apostle at the place called Al-Abwa' or Waddan, but Allah's Apostle rejected it. When the Prophet noticed the signs of sorrow on the giver's face he said, "We have not rejected your gift, but we are in the state of Ihram." (i.e. if we were not in a state of Ihram we would have accepted your gift, Fateh-al-Bari page 130, Vol. 6)

Permalink