Sahih Bukhari — Hadith 1242
Narrated by Abu Huraira
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَعَی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَّ صَاحِبَ الْحَبَشَةِ يَوْمَ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيکُمْ وَعَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ بِالْمُصَلَّی فَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوسلمہ دونوں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں کو شاہ حبش نجاشی کی موت کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنائی جس دن نجاشی کا انتقال ہوا، آپ نے فرمایا کہ تم اپنے بھائی کے لئے دعا مغفرت کرو۔ اور ابن شہاب سے روایت ہے کہ مجھ سے سعید بن مسیب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا یہ قول بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مصلی میں ان کی صفیں قائم کیں اور چار تکبیریں کہیں۔
Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle informed about the news of the death of An-Najash (King of Ethiopia) on the day he expired. He said, "Ask Allah's forgiveness for your brother. " Narrated Abu Huraira: The Prophet made them align in rows at the Musalla and said four Takbir. ________________________________________