TrueHadith

چلنے میں تیزرفتاری کر نے کا بیان ابوحمید نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے مجھے مدینہ جانے کی جلدی ہے تو جو شخص میرے ساتھ جلدی چلنا چاہئے تو وہ جلدی کرے ۔

Sahih BukhariHadith 2777

Narrated by Hisham's father

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ سُئِلَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَحْيَی يَقُولُ وَأَنَا أَسْمَعُ فَسَقَطَ عَنِّي عَنْ مَسِيرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ قَالَ فَکَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ وَالنَّصُّ فَوْقَ الْعَنَقِ

محمد یحیی ہشام سے روایت ہے کہ مجھ سے میرے والدعروہ نے کہا اسامہ سے سوال کیا گیا انہوں کہا یحیی نے کیا میں بھی سن رہا تھا کہ حجۃ الوداع پر رسالت مآب کی رفتار کی روایت مجھ سے ساقط ہوگئی اور اسامہ نے کہا کہ سرور عالم درمیانی چال چلتے تھے اور جب کسی میدان میں آپ کا گزر ہوتا تو آپ اپنی سواری کو تیزرو کردیا کرتے تھے۔

Narrated Hisham's father: Usama bin Zaid was asked at what pace the Prophet rode during Hajjat-ul-Wada' "He rode at a medium pace, but when he came upon an open way he would go at full pace."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2778

Narrated by Aslam

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي زَيْدٌ هُوَ ابْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِطَرِيقِ مَکَّةَ فَبَلَغَهُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ شِدَّةُ وَجَعٍ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ حَتَّی إِذَا کَانَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّفَقِ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَةَ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا وَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا

سعید محمد زید اسلم سے روایت کرتے ہیں کہا کہ میں نے مکہ معظمہ کے راستہ میں عبداللہ بن عمر کا ساتھ کیا تھا جب ان کو ان کی بیوی صفیہ بنت ابوعبید کی سخت علالت کی خبر ملی تو انہوں نے سواری کی رفتار تیز کردی اور غروب شفق کے بعد انہوں نے سواری سے اتر کر مغرب اور عشاء کی نماز یکجا طور پر پڑھی اور کہا میں نے رسالت مآب کو دیکھا ہے کہ جب آپ کو قطع مسافت میں عجلت ہوتی تو آپ مغرب کی نماز میں تاخیر فرماتے اور گا ہے دونوں نمازیں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

Narrated Aslam: While I was in the company of 'Abdullah bin 'Umar on the way to Mecca, he received the news of the severe illness of Safiya bint Abi Ubaid (i.e. his wife), so he proceeded at greater speed, and when the twilight disappeared, he dismounted and offered the Maghrib and 'Isha 'prayers together and said, " I saw the Prophet delaying the Maghrib prayer to offer it along with the 'Isha' when he was in a hurry on a journey."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2779

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنْ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَکُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ فَإِذَا قَضَی أَحَدُکُمْ نَهْمَتَهُ فَلْيُعَجِّلْ إِلَی أَهْلِهِ

عبداللہ مالک ابوصالح ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب نے فرمایا ہے کہ عذاب کا ایک حصہ سفر ہے جو تم میں سے کسی کی نیند طعام اور پینے کو روک دیتا ہے پس تم میں سے جب کوئی اپنی ضرورت پوری کر چکے تو اپنے اہل وعیال کی طرف واپسی میں جلدی سے کام لے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Journey is a piece of torture, for it disturbs one's sleep, eating and drinking. So, when you fulfill your job, you should hurry up to your family."

Permalink