TrueHadith

رسول اللہ کی اونٹنی کا بیان، ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے اسامہ کو اپنی اونٹنی قصوا نامی پر اپنے پیچھے سوار کر لیا تھا، اور حضرت مسور کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ قصوا آپ نہیں بیٹھی۔

Sahih BukhariHadith 2659

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَتْ نَاقَةُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهَا الْعَضْبَائُ من ههناطوله موسیٰ عن حماد عن ثابت عن انس

عبداللہ بن محمد، معاویہ، ابواسحاق ، حمید انس سے روایت کرتے ہیں، وہ فرماتے تھے، کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کا نام عضباء تھا۔

Narrated Anas: The she camel of the Prophet was called Al-Adba.

Permalink

Sahih BukhariHadith 2660

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةٌ تُسَمَّی الْعَضْبَائَ لَا تُسْبَقُ قَالَ حُمَيْدٌ أَوْ لَا تَکَادُ تُسْبَقُ فَجَائَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی قَعُودٍ فَسَبَقَهَا فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِينَ حَتَّی عَرَفَهُ فَقَالَ حَقٌّ عَلَی اللَّهِ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ شَيْئٌ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ

مالک بن اسماعیل، زہیر، حمید، حضرت انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اونٹنی تھی، جس کا نام عضباء تھا کوئی اونٹنی اس سے آگے نہ بڑھتی تھی، حمید راوی نے یا یہ کہا کہ کوئی اس سے آگے نہ جاسکتی تھی، پس ایک اعرابی ایک نوجوان اونٹ پر سوار ہو کے آیا اور وہ اس سے آگے نکل گیا مسلمانوں کو یہ بات بہت شاق گزری، یہاں تک کہ آپ کو معلوم ہوا، آپ نے فرمایا اللہ پر یہ حق ہے کہ دنیا کی جو چیز بلند ہو، اس کو پست کردے، موسی، حماد، ثابت نے، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرکے، بہت طویل حدیث بیان کی ہے۔

Narrated Anas: The Prophet had a she camel called Al Adba which could not be excelled in a race. (Humaid, a sub-narrator said, "Or could hardly be excelled.") Once a bedouin came riding a camel below six years of age which surpasses it (i.e. Al'Adba) in the race. The Muslims felt it so much that the Prophet noticed their distress. He then said, "It is Allah's Law that He brings down whatever rises high in the world."

Permalink