TrueHadith

تیز اندازی کا شوق دلانے کا بیان، اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان کے لئے جس قدر قوت اور گھوڑے تمہارے لئے ممکن ہوں، اس سے تم اللہ تعالیٰ کے دشمن اور اپنے دشمنوں کو ڈراؤ گے۔

Sahih BukhariHadith 2684

Narrated by Salama bin Al-Akwa

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَلَمَةَ بْنَ الْأَکْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی نَفَرٍ مِنْ أَسْلَمَ يَنْتَضِلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْمُوا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاکُمْ کَانَ رَامِيًا ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ قَالَ فَأَمْسَکَ أَحَدُ الْفَرِيقَيْنِ بِأَيْدِيهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَکُمْ لَا تَرْمُونَ قَالُوا کَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَهُمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْمُوا فَأَنَا مَعَکُمْ کُلِّکُمْ

عبداللہ بن مسلمہ، حاتم بن اسماعیل یریذ بن ابوعبید سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (قبیلہ) اسلم کے کچھ لوگوں کی طرف سے گرزرے وہ تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) تیر اندازی کرو، تمہارے باپ اسماعیل بھی بڑے تیر انداز تھے، اور میں فلاں لوگوں کی طرف ہوں، سلمہ کہتے ہیں کہ دونوں جرگوں میں سے ایک رک گیا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اب تم تیر اندازی کیوں نہیں کرتے، انہوں نے عرض کیا، کہ ہم کیونکر تیر اندازی کریں، آپ تو ان لوگوں کے ساتھ ہیں، آپ نے فرمایا کہ تیر اندازی کرو، میں تم سب کے ساتھ ہوں۔

Narrated Salama bin Al-Akwa: The Prophet passed by some people of the tribe of Bani Aslam who were practicing archery. The Prophet said, "O Bani Ismail ! Practice archery as your father Isma'il was a great archer. Keep on throwing arrows and I am with Bani so-and-so." So one of the parties ceased throwing. Allah's Apostle said, "Why do you not throw?" They replied, "How should we throw while you are with them (i.e. on their side)?" On that the Prophet said, "Throw, and I am with all of you."

Permalink

Sahih BukhariHadith 2685

Narrated by Abu Usaid

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ حِينَ صَفَفَنَا لِقُرَيْشٍ وَصَفُّوا لَنَا إِذَا أَکْثَبُوکُمْ فَعَلَيْکُمْ بِالنَّبْلِ

ابو نعیم، عبدالرحمن بن غسیل، حمزہ بن ابی اسید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بدر کے دن جب ہمار قریش کے مقابلہ میں صفیں قائم کیں، اور انہوں نے ہمارے مقابلہ میں صفیں قائم کیں تو فرمایا کہ جب وہ لوگ تمہارے قریب آجائیں تو تم تیر مارنا ابوعبداللہ کہتا ہے کہ اکثبو کم کے معنی ہیں اکثر و کم (یعنی تم پر زیادہ حملہ کریں) ۔

Narrated Abu Usaid: On the day (of the battle) of Badr when we stood in rows against (the army of) Quraish and they stood in rows against us, the Prophet said, "When they do come near you, throw arrows at them."

Permalink