TrueHadith

جمعہ کی نماز کیلئے جانے کا بیان، اور اللہ بزرگ وبرترکاقول کہ ذکر الٰہی کی طرف دوڑو۔ اور بعض کا قول ہے کہ سعی سے مراد عمل کرنا اور چلنا ہے، اس کی دلیل ارشاد باری وسعٰی لھا سعیھا اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اس وقت خرید و فروخت حرام ہے، عطاء کا قول ہے کہ تمام کام حرام ہیں، اور ابراہیم بن سعد سے نقل کیا کہ جب مذن جمعہ کے دن اذان دے اور کوئی مسافر ہو، تو اس پر جمعہ کی نماز کیلئے حاضر ہونا واجب ہے

Sahih BukhariHadith 856

Narrated by Abu 'Abs

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ قَالَ أَدْرَکَنِي أَبُو عَبْسٍ وَأَنَا أَذْهَبُ إِلَی الْجُمُعَةِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَی النَّارِ

علی بن عبداللہ ، ولید بن مسلم، یزید بن ابی مریم، عبایہ بن رافع روایت کرتے ہیں کہ میں جمعہ کی نماز کیلئے جا رہا تھا کہ مجھ سے ابوعبس ملے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کے دونوں پاؤں راہ خدا میں غبار آلود ہوں، اس کو اللہ تعالیٰ دوزخ پر حرام کر دیتا ہے۔

Narrated Abu 'Abs: I heard the Prophet saying, "Anyone whose feet are covered with dust in Allah's cause, shall be saved by Allah from the Hell-Fire."

Permalink

Sahih BukhariHadith 857

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ عَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا

آدم، ابن ابی ذئب، زہری، سعید وابی سلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب نماز کی تکبیر کہی جائے، تو نماز کیلئے دوڑتے ہوئے نہ جا، بلکہ آہستگی سے چلتے ہوئے، اور اطمینان تم پر لازم ہے، جتنی نماز پاؤ پڑھ لو، اور جو نہ ملے اس کو پورا کر لو۔

Narrated Abu Huraira: heard Allah's Apostles (p.b.u.h) saying, "If the prayer is started do not run for it but just walk for it calmly and pray whatever you get, and complete whatever is missed. "

Permalink

Sahih BukhariHadith 858

Narrated by 'Abdullah bin Abi Qatada on the authority of his father

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ

عمرو بن علی، ابوقتیبہ، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد ابوقتادہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک تم لوگ مجھے دیکھ نہ لو، اس وقت تک کھڑے نہ ہو اور تم اطمینان کو اپنے اوپر لازم کرلو۔

Narrated 'Abdullah bin Abi Qatada on the authority of his father: The Prophet (p.b.u.h) said, "Do not stand up (for prayer) unless you see me, and observe calmness and solemnity".

Permalink