Sahih Bukhari — Hadith 5001
Narrated by Qatada
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَی عَنْ قَتَادَةَ قَالَ کُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ قَالَ کُلُوا فَمَا أَعْلَمُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَغِيفًا مُرَقَّقًا حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ وَلَا رَأَی شَاةً سَمِيطًا بِعَيْنِهِ قَطُّ
ہدبہ بن خالد، ہمام بن یحیی ، قتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے (ایک دن میں آیا تو دیکھا کہ) انکا باور چی کھڑا تھا انہوں نے کہا کہ کھاؤ اس لئے کہ میں نہیں جانتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پتلی چپاتی دیکھی ہویہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جاملے اور نہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے بھنی ہوئی بکری کھائی ہو۔
Narrated Qatada: We used to visit Anas bin Malik while his baker was standing (and baking). Anas would say, "Eat! I do not know that the Prophet had ever seen well-baked bread till he met Allah, nor had he ever seen a roasted sheep with his own eyes."