TrueHadith

مومن ایک آنت میں کھاتا ہے، اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے

Sahih BukhariHadith 4974

Narrated by Nafi'

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا يَأْکُلُ حَتَّی يُؤْتَی بِمِسْکِينٍ يَأْکُلُ مَعَهُ فَأَدْخَلْتُ رَجُلًا يَأْکُلُ مَعَهُ فَأَکَلَ کَثِيرًا فَقَالَ يَا نَافِعُ لَا تُدْخِلْ هَذَا عَلَيَّ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُؤْمِنُ يَأْکُلُ فِي مِعًی وَاحِدٍ وَالْکَافِرُ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ

محمد بن بشار، عبدالصمد، شعبہ، واقد بن محمد، نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ اس وقت تک کھانا نہیں کھاتے تھے جب تک کہ ایک مسکین ان کے پاس نہیں لایا جاتا تھا، جو ان کے ساتھ کھائے، میں ایک شخص کو ان کے پاس لے آیا جو ان کے ساتھ کھانا کھائے، چنانچہ وہ شخص آیا اور بہت زیادہ کھا گیا، ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا اے نافع! اب تو میرے پاس اس کو نہ لانا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں۔

Narrated Nafi': Ibn 'Umar never used to take his meal unless a poor man was called to eat with him. One day I brought a poor man to eat with him, the man ate too much, whereupon Ibn 'Umar said, "O Nafi'! Don't let this man enter my house, for I heard the Prophet saying, "A believer eats in one intestine (is satisfied with a little food), and a kafir (unbeliever) eats in seven intestines (eats much food)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 4975

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْکُلُ فِي مِعًی وَاحِدٍ وَإِنَّ الْکَافِرَ أَوْ الْمُنَافِقَ فَلَا أَدْرِي أَيَّهُمَا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ وَقَالَ ابْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ

محمد بن سلام، عبدہ، عبیداللہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر یا منافق (یاد نہیں کہ ان دولفظوں میں سے عبیداللہ نے کیا بیان کیا، کافریامنافق) سات آنتوں میں کھاتا ہے اور ابن بکیرنے بیان کیا کہ مجھ سے مالک نے بواسطہ نافع ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت بیان کی۔

Narrated Ibn 'Umar: Allah's Apostle said, "A believer eats in one intestine (is satisfied with a little food), and a kafir (unbeliever) or a hypocrite eats in seven intestines (eats too much)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 4976

Narrated by 'Amr

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ کَانَ أَبُو نَهِيکٍ رَجُلًا أَکُولًا فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْکَافِرَ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ فَقَالَ فَأَنَا أُومِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو (بن دینار) کہتے ہیں کہ ابونہیک ایک بہت زیادہ کھانے والا آدمی تھا، اس سے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، اس نے کہا کہ میں تو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتا ہوں۔

Narrated 'Amr: Abu Nahik was avaricious eater. Ibn 'Umar said to him, "Allah's Apostle said, "A Kafir (unbeliever) eats in seven intestines (eats much)." On that Abu Nahik said, "But I believe in Allah and His Apostle ."

Permalink

Sahih BukhariHadith 4977

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ الْمُسْلِمُ فِي مِعًی وَاحِدٍ وَالْکَافِرُ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ

اسماعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسلمان ایک آنت میں اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "A Muslim eats in one intestine (i.e. he is satisfied with a little food) while a Kafir (unbeliever) eats in seven intestines (eats much)."

Permalink

Sahih BukhariHadith 4978

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا کَانَ يَأْکُلُ أَکْلًا کَثِيرًا فَأَسْلَمَ فَکَانَ يَأْکُلُ أَکْلًا قَلِيلًا فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْکُلُ فِي مِعًی وَاحِدٍ وَالْکَافِرَ يَأْکُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَائٍ

سلیمان بن حرب، شعبہ، عدی بن ثابت، ابوحازم ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص بہت کھانے والا تھا، پھر وہ مسلمان ہوگیا تو بہت کم کھانے لگا، جب یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافرسات آنتوں میں کھاتا ہے۔

Narrated Abu Huraira: A man used to eat much, but when he embraced Islam, he started eating less. That was mentioned to the Prophet who then said, "A believer eats in one intestine (is satisfied with a little food) and a Kafir eats in seven intestines (eats much). "

Permalink