TrueHadith

بازاروں کے متعلق جو کہا گیا اس کا بیان اور عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ جب ہم مدینہ آئے تو میں نے پوچھا یہاں کوئی بازار ہے جہاں تجارت ہوتی ہو؟ کہا قینقاع کا بازار ہے اور انس نے بیان کیا کہ عبدالرحمن نے کہا کہ مجھ کو بازار بتاو

Sahih BukhariHadith 1976

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ أَحَدِکُمْ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَی صَلَاتِهِ فِي سُوقِهِ وَبَيْتِهِ بِضْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً وَذَلِکَ بِأَنَّهُ إِذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أَتَی الْمَسْجِدَ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ لَمْ يَخْطُ خَطْوَةً إِلَّا رُفِعَ بِهَا دَرَجَةً أَوْ حُطَّتْ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ وَالْمَلَائِکَةُ تُصَلِّي عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فِيهِ مَا لَمْ يُؤْذِ فِيهِ وَقَالَ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَتْ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ

قتیبہ، جریر، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کسی جماعت کی نماز بازار اور گھروں کی نماز سے بیس اور کئی گنا فضیلت رکھتی ہے اور یہ اس سبب سے کہ جب وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر مسجد میں نماز کے ارادے سے آیا اس کو نماز ہی مسجد جانے پر آمادہ کرتی ہے تو وہ کوئی قدم نہیں اٹھاتا مگر اس کے ذریعہ ایک درجہ بلند کیا جاتا ہے یا اس کا گناہ مٹ جاتا ہے اور فرشتے تم میں سے ہر شخص کے لئے دعائے خیر کرتے ہیں جب تک کہ وہ اپنی نماز کی جگہ میں ہوتا ہے (فرشتے یہ دعا کرتے ہیں) یا اللہ اس پر رحمت نازل فرما اور اس پر مہربانی فرما جب تک اسے حدث نہ ہو، جس سے فرشتوں کو تکلیف ہو اور فرمایا کہ تم میں سے جس شخص کو نماز روکے وہ نماز ہی میں رہتا ہے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "The congregational prayer of anyone amongst you is more than twenty (five or twenty seven) times in reward than his prayer in the market or in his house, for if he performs ablution completely and then goes to the mosque with the sole intention of performing the prayer, and nothing urges him to proceed to the mosque except the prayer, then, on every step which he takes towards the mosque, he will be raised one degree or one of his sins will be forgiven. The angels will keep on asking Allah's forgiveness and blessings for everyone of you so long as he keeps sitting at his praying place. The angels will say, 'O Allah, bless him! O Allah, be merciful to him!' as long as he does not do Hadath or a thing which gives trouble to the other." The Prophet further said, "One is regarded in prayer so long as one is waiting for the prayer." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1977

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّوقِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا دَعَوْتُ هَذَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکَنَّوْا بِکُنْيَتِي

آدم بن ابی ایاس، شعبہ، حمید طویل، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں تھے تو ایک شخص نے کہا اے ابوالقاسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے کہا کہ میں نے اس شخص کو پکارا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو۔

Narrated Anas bin Malik: While the Prophet was in the market, somebody, called, "O Abu-l-Qasim." The Prophet turned to him. The man said, "I have called to this (i.e. another man)." The Prophet said, "Name yourselves by my name but not by my Kuniya (name)." (In Arabic world it is the custom to call the man as the father of his eldest son, e.g. Abu-l-Qasim.)

Permalink

Sahih BukhariHadith 1978

Narrated by Anas

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دَعَا رَجُلٌ بِالبَقِيعِ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَمْ أَعْنِکَ قَالَ سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَکْتَنُوا بِکُنْيَتِي

مالک بن اسماعیل، زہیر، حمید، انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ایک شخص نے بقیع میں پکارا، اے ابوالقاسم! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے کہا کہ میرا مقصد آپ کو پکارنا نہ تھا، آپ نے فرمایا کہ میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت نہ رکھو۔

Narrated Anas: A man at Al-Baqi' called, "O Abu-l-Qasim!" The Prophet turned to him and the man said (to the Prophet ), "I did not intend to call you." The prophet said, "Name yourselves by my name but not by my kuniya (name)." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1979

Narrated by Abu Huraira Ad-Dausi

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَائِفَةِ النَّهَارِ لَا يُکَلِّمُنِي وَلَا أُکَلِّمُهُ حَتَّی أَتَی سُوقَ بَنِي قَيْنُقَاعَ فَجَلَسَ بِفِنَائِ بَيْتِ فَاطِمَةَ فَقَالَ أَثَمَّ لُکَعُ أَثَمَّ لُکَعُ فَحَبَسَتْهُ شَيْئًا فَظَنَنْتُ أَنَّهَا تُلْبِسُهُ سِخَابًا أَوْ تُغَسِّلُهُ فَجَائَ يَشْتَدُّ حَتَّی عَانَقَهُ وَقَبَّلَهُ وَقَالَ اللَّهُمَّ أَحْبِبْهُ وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ رَأَی نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ أَوْتَرَ بِرَکْعَةٍ

علی بن عبداللہ ، سفیان، عبیداللہ بن ابی یزید، نافع بن جبیر بن مطعم، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دوسی سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دن کے کسی حصے میں نکلے نہ تو آپ نے کوئی گفتگو کی اور نہ میں نے کوئی بات آپ سے کی، یہاں تک کہ آپ بنی قینقاع کے بازار میں پہنچے، پھر حضرت فاطمہ کے گھر کے صحن میں بیٹھ گئے اور فرمایا کیا یہاں بچہ ہے؟ (یعنی حضرت حسن) حضرت فاطمہ ان کو تھوڑی دیر روکے رکھا میں نے گمان کیا کہ شاید وہ ان کو ہار پہنا رہی ہیں یا نہلا رہی ہیں، چنانچہ وہ دوڑے ہوئے آئے یہاں تک کہ آپ نے ان کو گلے لگایا اور بوسہ دیا اور فرمایا کہ اے اللہ اس سے محبت کر اور اس سے محبت کر جو اس سے محبت کرے، سفیان نے کہا کہ عبیداللہ نے بیان کیا کہ انہوں نے نافع بن جبیر کو وتر کی ایک رکعت پڑھتے ہوئے دیکھا۔

Narrated Abu Huraira Ad-Dausi: Once the Prophet went out during the day. Neither did he talk to me nor I to him till he reached the market of Bani Qainuqa and then he sat in the compound of Fatima's house and asked about the small boy (his grandson Al-Hasan) but Fatima kept the boy in for a while. I thought she was either changing his clothes or giving the boy a bath. After a while the boy came out running and the Prophet embraced and kissed him and then said, 'O Allah! Love him, and love whoever loves him.' ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 1980

Narrated by Nafi

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُمْ کَانُوا يَشْتَرُونَ الطَّعَامَ مِنْ الرُّکْبَانِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ عَلَيْهِمْ مَنْ يَمْنَعُهُمْ أَنْ يَبِيعُوهُ حَيْثُ اشْتَرَوْهُ حَتَّی يَنْقُلُوهُ حَيْثُ يُبَاعُ الطَّعَامُ قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاعَ الطَّعَامُ إِذَا اشْتَرَاهُ حَتَّی يَسْتَوْفِيَهُ

ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، موسی، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ سواروں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں غلہ خرید تے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس کسی کو بھیجتے جو انہیں غلہ اس جگہ بیچنے سے منع کرے جہاں پر خریدا ہے، جب تک کہ وہ غلہ وہاں منتقل نہ ہو جائے جہاں غلہ بکتا ہے، اور نافع کا بیان ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلہ کے بیچنے سے منع کیا جس کو خریدا ہے جب تک کہ وہ اس پر قبضہ نہ کرلے۔

Narrated Nafi: Ibn 'Umar told us that the people used to buy food from the caravans in the lifetime of the Prophet. The Prophet used to forbid them to sell it at the very place where they had purchased it (but they were to wait) till they carried it to the market where foodstuff was sold. Ibn 'Umar said, 'The Prophet also forbade the reselling of foodstuff by somebody who had bought it unless he had received it with exact full measure' ________________________________________

Permalink