TrueHadith

مردار کی چربی نہ پگھلائی جائے اور نہ اس کی چکنائی فروخت کی جائے اس کو جابر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے ۔

Sahih BukhariHadith 2071

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ فُلَانًا بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا

حمیدی، سفیان، عمرو بن دینار ، طاؤس، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معلوم ہوا کہ فلاں شخص نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فلاں کو تباہ کر دے کیا اسے معلوم نہیں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ یہود کو تباہ کرے ان پر چربی حرام کی گئی لیکن اسے پگھلا کر ان لوگوں نے فروخت کیا۔

Narrated Ibn 'Abbas: Once 'Umar was informed that a certain man sold alcohol. 'Umar said, "May Allah curse him! Doesn't he know that Allah's Apostle said, 'May Allah curse the Jews, for Allah had forbidden them to eat the fat of animals but they melted it and sold it." ________________________________________

Permalink

Sahih BukhariHadith 2072

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ يَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَاتَلَهُمْ اللَّهُ لَعَنَهُمْ قُتِلَ لُعِنَ الْخَرَّاصُونَ الْکَذَّابُونَ

عبدان، عبداللہ ، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ کرے ان پر چربی حرام کی گئی لیکن ان لوگوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمتیں کھائیں۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "May Allah curse the Jews, because Allah made fat illegal for them but they sold it and ate its price. "

Permalink