Narrated by 'Amr bin Dmar
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَافَ بِالْبَيْتِ الْعُمْرَةَ وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا وَصَلَّی خَلْفَ الْمَقَامِ رَکْعَتَيْنِ وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لَا يَقْرَبَنَّهَا حَتَّی يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
حمیدی، سفیان، عمرو بن دینار، روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا، جس نے عمرہ کے لئے کعبہ کا طواف کیا اور صفا اور مروہ کے درمیان میں طواف نہ کیا کہ آیا وہ اپنی عورت کے پاس آئے یا نہیں؟ انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ سے) تشریف لائے، تو سات مرتبہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور صفا و مروہ کے درمیان میں طواف فرمایا، پس اب صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں تمہارے لئے عمدہ پیروی ہے اور ہم نے جابر بن عبداللہ سے (یہی مسئلہ) پوچھا تو انہوں نے کہا، تاوقتیکہ صفا و مروہ کے درمیان طواف نہ کرے، اس وقت تک عورت کے نزدیک نہ جائے۔
Narrated 'Amr bin Dmar: I asked Ibn 'Umar, "Can a person who has performed the Tawaf around the Ka'ba for 'Umra but has not performed the (Sa'i) Tawaf of Safa and Marwa, have a sexual relation with his wife?" Ibn 'Umar replied "When the Prophet reached Mecca he performed the Tawaf around the Ka'ba (circumambulated it seven times) and offered a two-Rak'at prayer (at the place) behind the station (of Abraham) and then performed the Tawaf (Sa'i) of Safa and Marwa, and verily in Allah's Apostle you have a good example." Then we put the same question to Jabir bin 'Abdullah and he too replied, "He should not go near his wife (for sexual relation) till he has finished the Tawaf of Safa and Marwa."
Narrated by Mujahid
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سَيْفٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا قَالَ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ وَأَجِدُ بِلَالًا قَائِمًا بَيْنَ الْبَابَيْنِ فَسَأَلْتُ بِلَالًا فَقُلْتُ أَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ رَکْعَتَيْنِ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ اللَّتَيْنِ عَلَی يَسَارِهِ إِذَا دَخَلْتَ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی فِي وَجْهِ الْکَعْبَةِ رَکْعَتَيْنِ
مسدد، یحیی ، سیف بن ابی سلیمان، مجاہد روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس کوئی آیا اور ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے ہیں، ابن عمر کہتے ہیں میں بھی وہاں پہنچا، مگر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل چکے تھے، میں نے بلال کو دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہوئے پایا تو ان سے پوچھا، کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کعبہ میں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا کہ ہاں، ان دونوں ستونوں کے درمیان میں دو رکعت نماز پڑھی، جو کعبہ میں آتے وقت بائیں جانب پڑتے ہیں، پھر آپ باہر نکل آئے اور آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی۔
Narrated Mujahid: Someone came to Ibn 'Umar and said, "Here is Allah's Apostle entering the Ka'ba." Ibn 'Umar said, "I went there but the Prophet had come out of the Ka'ba and I found Bilal standing between its two doors. I asked Bilal, 'Did the Prophet pray in the Ka'ba?' Bilal replied, 'Yes, he prayed two Rakat between the two pillars which are to your left on entering the Ka'ba. Then Allah's Apostle came out and offered a two-Rak'at prayer facing the Ka'ba.' "
Narrated by Ibn Abbas
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ کُلِّهَا وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّی خَرَجَ مِنْهُ فَلَمَّا خَرَجَ رَکَعَ رَکْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْکَعْبَةِ وَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ
اسحاق بن نصر، عبدالرزاق، ابن جریج، عطاء، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، تو آپ نے اس کے تمام گوشوں میں دعا کی، اور نماز نہیں پڑھی، یہاں تک کہ آپ کعبہ سے نکل آئے، تو آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ قبلہ ہے۔
Narrated Ibn Abbas: When the Prophet entered the Ka'ba, he invoked Allah in each and every side of it and did not pray till he came out of it, and offered a two-Rak'at prayer facing the Ka'ba and said, "This is the Qibla."