TrueHadith

امام کا لوگوں کو نصحیت کرنا کہ وہ اپنی نماز کو مکمل کریں اور قبلہ کا ذکر

Sahih BukhariHadith 401

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا فَوَاللَّهِ مَا يَخْفَی عَلَيَّ خُشُوعُکُمْ وَلَا رُکُوعُکُمْ إِنِّي لَأَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِي

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میرا منہ اس طرف سمجھتے ہو، حالانکہ اللہ کی قسم! مجھ پر نہ تمہارا خشوع اور تمہارا رکوع کچھ بھی پوشیدہ نہیں، بلکہ میں یقینا تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھتا ہوں۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Do you consider or see that my face is towards the Qibla? By Allah, neither your submissiveness nor your bowing is hidden from me, surely I see you from my back."

Permalink

Sahih BukhariHadith 402

Narrated by Anas bin Malik

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ فِي الصَّلَاةِ وَفِي الرُّکُوعِ إِنِّي لَأَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِي کَمَا أَرَاکُمْ

یحیی بن صالح، فلیح بن سلیمان، ہلال بن علی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اس کے بعد منبر پر چڑھ گئے اور نماز کے رکوع (کی تکمیل) کے بارے میں فرمایا کہ میں یقینا تمہیں پیچھے سے بھی ایسا ہی دیکھتا ہوں، جیسا تمہیں آگے سے دیکھتا ہوں۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet led us in a prayer and then got up on the pulpit and said, "In your prayer and bowing, I certainly see you from my back as I see you (while looking at you.)"

Permalink