TrueHadith

امام کا سترہ اس کے مقتدیوں کے لئے کافی ہے

Sahih BukhariHadith 463

Narrated by Ibn 'Abbas

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ أَقْبَلْتُ رَاکِبًا عَلَی حِمَارٍ أَتَانٍ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ قَدْ نَاهَزْتُ الِاحْتِلَامَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِمِنًی إِلَی غَيْرِ جِدَارٍ فَمَرَرْتُ بَيْنَ يَدَيْ بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْتُ وَأَرْسَلْتُ الْأَتَانَ تَرْتَعُ وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ فَلَمْ يُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَيَّ أَحَدٌ

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں اپنی گدھی پر سوار آیا، اس وقت میں قریب البلوغ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دیوار کے علاوہ کسی دوسری چیز کا سترہ (آڑ) قائم تھی، میں صف کے کچھ حصہ کے سامنے سواری کی حالت میں گذر گیا، اور پھر اتر کر گدھی کو میں نے چھوڑ دیا، تو وہ چرنے لگی، اور میں خود (نماز) کی صف میں شامل ہوگیا (لیکن میرے اس فعل کو دیکھ کر) کسی نے مجھے منع نہ کیا۔

Narrated Ibn 'Abbas: Once I came riding a she-ass when I had just attained the age of puberty. Allah's Apostle was offering the prayer at Mina with no wall in front of him and I passed in front of some of the row. There I dismounted and let my she-ass loose to graze and entered the row and nobody objected to me about it.

Permalink

Sahih BukhariHadith 464

Narrated by Ibn 'Umar

حَدَّثَنَا إِسْحَاقٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ أَمَرَ بِالْحَرْبَةِ فَتُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَائَهُ وَکَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ فِي السَّفَرِ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَائُ

اسحاق، عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے دن (نماز پڑھانے) نکلتے تو حکم دیتے کہ نیزہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے گاڑ دیا جائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھاتے اور لوگ آپ کے پیچھے ہوتے، سفر میں (بھی) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہی کرتے تھے، اسی جگہ سے امراء نے اسے اختیار کرلیا ہے۔

Narrated Ibn 'Umar: Whenever Allah's Apostle came out on 'Id day, he used to order that a Harba (a short spear) to be planted in front of him (as a Sutra for his prayer) and then he used to pray facing it with the people behind him and used to do the same while on a journey. After the Prophet, this practice was adopted by the Muslim rulers (who followed his traditions).

Permalink

Sahih BukhariHadith 465

Narrated by 'Aun bin Abi Juhaifa

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ بِالْبَطْحَائِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ الظُّهْرَ رَکْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَيْنِ تَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ الْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ

ابوالولید، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطحاء میں لوگوں کو نیزے کا سترہ قائم کرکے نماز پڑھائی، ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت (کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسافر تھے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے عورت اور گدھے نکل رہے تھے۔

Narrated 'Aun bin Abi Juhaifa: I heard my father saying, "The Prophet led us, and prayed a two-Rak'at Zuhr prayer and then a two-Rak'at 'Asr prayer at Al-Batha' with an 'Anza (planted) in front of him (as a Sutra) while women and donkeys were passing in front of him (beyond that 'Anza)."

Permalink