TrueHadith

اس شخص کی دلیل، جس نے کہا کہ نماز کو کوئی چیز فاسد نہیں کرتی

Sahih BukhariHadith 484

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ ح قَالَ الْأَعْمَشُ وَحَدَّثَنِي مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ ذُکِرَ عِنْدَهَا مَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْکَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ فَقَالَتْ شَبَّهْتُمُونَا بِالْحُمُرِ وَالْکِلَابِ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَإِنِّي عَلَی السَّرِيرِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مُضْطَجِعَةً فَتَبْدُو لِي الْحَاجَةُ فَأَکْرَهُ أَنْ أَجْلِسَ فَأُوذِيَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَيْهِ

عمرو بن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا، ح، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے سامنے ان چیزوں کا ذکر کیا گیا جو نماز کو فاسد کر دیتی ہیں، یعنی کتے، گدھے اور عورت کا، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا تم نے ہم لوگوں کو گدھوں اور کتوں کی مثل بنا دیا ، و اللہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اس حال میں کہ میں تخت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان میں لیٹی ہوئی تھی، پھر مجھے کچھ ضرورت درپیش ہوتی تھی، چونکہ میں اس بات کو برا جانتی تھی کہ اٹھ بیٹھوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف دوں، لہذا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیروں کے پاس سے نکل جاتی تھی۔

Narrated 'Aisha: The things which annual prayers were mentioned before me (and those were): a dog, a donkey and a woman. I said, "You have compared us (women) to donkeys and dogs. By Allah! I saw the Prophet praying while I used to lie in (my) bed between him and the Qibla. Whenever I was in need of something, I disliked sitting and troubling the Prophet. So, I would slip away by the side of his feet."

Permalink

Sahih BukhariHadith 485

Narrated by 'Aisha

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ سَأَلَ عَمَّهُ عَنْ الصَّلَاةِ يَقْطَعُهَا شَيْئٌ فَقَالَ لَا يَقْطَعُهَا شَيْئٌ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَقَدْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ فَيُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ وَإِنِّي لَمُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَی فِرَاشِ أَهْلِهِ

اسحاق بن ابراہیم، یعقوب بن ابراہیم، ابن شہاب کے بھتیجے (محمد بن عبد اللہ) نے اپنے چچا (ابن شہاب) سے نماز کے متعلق پوچھا کہ اس کوئی چیز توڑ دیتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ اس کو کوئی چیز نہیں توڑتی، مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو کھڑے ہوتے اور نماز پڑھتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے فرش پر عرضا لیٹی ہوئی تھی۔

Narrated 'Aisha: (The wife of the Prophet) Allah's Apostle used to get up at night and pray while I used to lie across between him and the Qibla on his family's bed.

Permalink