TrueHadith

مسجد میں انگلیوں میں پنجہ ڈالنے وغیرہ کا بیان

Sahih BukhariHadith 458

Narrated by Ibn 'Umar or Ibn 'Amr

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ عَنْ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ حَدَّثَنَا وَاقِدٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَوْ ابْنِ عَمْرٍو شَبَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ وَقَالَ عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ أَبِي فَلَمْ أَحْفَظْهُ فَقَوَّمَهُ لِي وَاقِدٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي وَهُوَ يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو کَيْفَ بِکَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنْ النَّاسِ بِهَذَا

حامد بن عمر، بشر، عاصم، واقد، محمد، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، یا ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں میں پنجہ ڈالا۔ اور عاصم بن علی نے کہا کہ ہم سے عاصم بن محمد نے بیان کیا کہ میں نے یہ حدیث اپنے والد سے سنی تھی، (مگریاد نہ رہی) پھر اسی واقد نے اپنے والد سے نقل کرکے میرے لئے درست کر دیا، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد سے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبداللہ بن عمرو تمہارا کیا حال ہوگا جب تم خراب لوگوں میں رہ جاو

Narrated Ibn 'Umar or Ibn 'Amr: The Prophet clasped his hands, by interlacing his fingers. Narrated 'Abdullah that Allah's Apostle said, "O 'Abdullah bin 'Amr! What will be your condition when you will be left with the sediments of (worst) people?" (They will be in conflict with each other).

Permalink

Sahih BukhariHadith 459

Narrated by Abu Musa

حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ کَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا وَشَبَّکَ أَصَابِعَهُ

خلاد بن یحیی ، سفیان، ابوبردہ بن عبداللہ بن ابوبردہ، ابوبردہ حضرت ابوموسیٰ ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا، مومن (دوسرے) مومن کے لئے مثل عمارت کے ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو تقویت دیتا ہے اور آپ نے اپنی انگلیوں میں پنجہ ڈال کر بتلایا

Narrated Abu Musa: The Prophet said, "A faithful believer to a faithful believer is like the bricks of a wall, enforcing each other." While (saying that) the Prophet clasped his hands, by interlacing his fingers.

Permalink

Sahih BukhariHadith 460

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ حَدَّثَنَا بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَی صَلَاتَيْ الْعَشِيِّ قَالَ ابْنُ سِيرِينَ سَمَّاهَا أَبُو هُرَيْرَةَ وَلَکِنْ نَسِيتُ أَنَا قَالَ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَقَامَ إِلَی خَشَبَةٍ مَعْرُوضَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَاتَّکَأَ عَلَيْهَا کَأَنَّه غَضْبَانُ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی الْيُسْرَی وَشَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَوَضَعَ خَدَّهُ الْأَيْمَنَ عَلَی ظَهْرِ کَفِّهِ الْيُسْرَی وَخَرَجَتْ السَّرَعَانُ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالُوا قَصُرَتْ الصَّلَاةُ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَهَابَا أَنْ يُکَلِّمَاهُ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ فِي يَدَيْهِ طُولٌ يُقَالُ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتْ الصَّلَاةُ قَالَ لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرْ فَقَالَ أَکَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالُوا نَعَمْ فَتَقَدَّمَ فَصَلَّی مَا تَرَکَ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَکَبَّرَ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَکَبَّرَ فَرُبَّمَا سَأَلُوهُ ثُمَّ سَلَّمَ فَيَقُولُ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ ثُمَّ سَلَّمَ

اسحاق، ابن شمیل، ابن عون، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زوال کے بعد دو نمازوں میں کوئی نماز پڑھائی، ابن سیرین کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو رکعت پڑھا کر سلام پھیر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک لکڑی کے پاس کھڑے ہوگئے، جو عرضا مسجد میں رکھی ہوئی تھی، اور اس پر آپ نے تکیہ لگایا (ایسا معلوم ہوتا تھا) کہ آپ غصے میں ہیں، (اس وقت) آپ اپنے دونوں ہاتھوں میں پنجہ ڈالے ہوئے، اپنا داہنا رخسار اپنی بائیں ہتھیلی پر رکھے ہوئے تھے، جلد باز لوگ مسجد سے نکل گئے، تو صحابہ نے عرض کیا کہ کیا نماز کم کردی گئی ہے اور لوگوں میں ابوبکر وعمر بھی تھے، مگر وہ دونوں کہنے سے گھبرائے، انہی لوگوں میں ایک شخص تھا، جس کے ہاتھوں میں کچھ درازی تھی، اس کو ذوالیدین کہا جاتا تھا، اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ بھول گئے یا نماز کم کردی گئی؟ آپ نے فرمایا کہ میں اپنے خیال میں نہ بھولا ہوں اور نہ نماز کم کی گئی ہے، پھر آپ نے (لوگوں سے) فرمایا کہ کیا ایسا ہی ہے، جیسا کہ ذوالیدین کہتا ہے؟ لوگوں نے کہا ہاں! تب آپ آگے بڑھے اور جس قدر نماز رہ گئی تھی، پڑھ لی، اس کے بعد سلام پھیر کر تکبیر کہی اور سابقہ سجدوں کی طرح سجدہ کیا، یا (وہ سجدہ) کچھ زیادہ طویل (تھا) ، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا اور تکبیر کہی، اس کے بعد پھر تکبیر کہی اور سابقہ سجدوں کی طرح سجدہ کیا، یا اس سے کچھ طویل سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی (اس کے بعد) ابن سیرین (راوی حدیث سے) لوگوں نے پوچھا کہ کیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر سلام پھیرا، ابن سیرین نے کہا کہ ہاں! عمران بن حصین سے مجھے خبر ملی ہے کہ (اس کے بعد) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا۔

Narrates Ibn Sirin: Abu Huraira said, "Allah's Apostle led us in one of the two 'Isha' prayers (Abu Huraira named that prayer but I forgot it)." Abu Huraira added, "He prayed two Rakat and then finished the prayer with Tasllm. He stood up near a piece of wood Lying across the mosque and leaned on it in such a way as if he was angry. Then he put his right hand over the left and clasped his hands by interlacing his fingers and then put his J right cheek on the back of his left hand. The people who were in haste left the mosque through its gates. They wondered whether the prayer was reduced. And amongst them were Abu Bakr and 'Umar but they hesitated to ask the Prophet. A long-handed man called Dhul-Yadain asked the Prophet, 'O Allah's Apostle! Have you; forgotten or has the prayer been reduced?' The Prophet replied, 'I have neither forgotten nor has the prayer been reduced' The Prophet added, 'Is what Dhul Yadain has said true?' They (the people) said, 'Yes, it is true.' The Prophet stood up again and led the prayer, completing the remaining prayer, forgotten by him, and performed Talsrm, and then said, 'Allahu Akbar.' And then he did a prostration as he used to prostrate or longer than that. He then raised his head saying, 'Allahu Akbar; he then again said, 'Allahu Akbar', and prostrated as he used to prostrate or longer than that. Then he raised his head and said, 'Allahu Akbar.' " (The subnarrator added, "I think that they asked (Ibn Sirin) whether the Prophet completed the prayer with Taslim. He replied, "I heard that 'Imran bin Husain had said, 'then he (the Prophet) did Taslim.")

Permalink