Sahih Bukhari — Hadith 4217
Narrated by 'Aisha
حَدَّثَنِا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ هَلَکَتْ قِلَادَةٌ لِأَسْمَائَ فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَلَبِهَا رِجَالًا فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَلَيْسُوا عَلَی وُضُوئٍ وَلَمْ يَجِدُوا مَائً فَصَلَّوْا وَهُمْ عَلَی غَيْرِ وُضُوئٍ فَأَنْزَلَ اللَّهُ يَعْنِي آيَةَ التَّيَمُّمِ
محمد، عبدہ، ہشام ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار سفر میں میرا ہار کھو گیا جو میں نے اپنی بہن اسماء سے مانگا تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے بھیجا وہ لوگ ابھی تلاش کر ہی رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا، ان کے وضو نہ تھے اور پانی بھی دور تک نہ تھا لہذا نماز بغیر وضو کے ادا کرلی اس وقت یہ آیت نازل کی گئی (یعنی تیمم کی آیت) ۔
Narrated 'Aisha: The necklace of Asma' was lost, so the Prophet sent some men to look for it. The time for the prayer became due and they had not performed ablution and could not find water, so they offered the prayer without ablution. Then Allah revealed (the Verse of Tayammum).