Sahih Bukhari — Hadith 4213
Narrated by Ibn Abbas
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الشَّيْبَانِيُّ وَذَکَرَهُ أَبُو الْحَسَنِ السُّوَائِيُّ وَلَا أَظُنُّهُ ذَکَرَهُ إِلَّا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ کَرْهًا وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ قَالَ کَانُوا إِذَا مَاتَ الرَّجُلُ کَانَ أَوْلِيَاؤُهُ أَحَقَّ بِامْرَأَتِهِ إِنْ شَائَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا وَإِنْ شَائُوا زَوَّجُوهَا وَإِنْ شَائُوا لَمْ يُزَوِّجُوهَا فَهُمْ أَحَقُّ بِهَا مِنْ أَهْلِهَا فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي ذَلِکَ
محمد بن مقاتل، اسباط بن محمد، شیبانی، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے شیبانی نے کہا کہ اس روایت کو ابوالحسن سوائی نے بھی نقل کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے انہوں نے کہا یہ آیت يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَکُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَائَ الخ یعنی اے ایمان والو! تمہارے لئے حلال نہیں ہے کہ زبردستی عورتوں کے وارث بنو اور نہ انہیں اس لئے بند رکھو کہ جو تم نے دیا ہے اس میں سے واپس لے لو اس وقت اتری کہ جب کوئی شخص مر جاتا تو اس کے وارث اس کی عورت کے مالک بن جاتے اگر چاہتے تو خود نکاح کرتے اگر چاہتے تو کسی اور کے ساتھ کردیتے اور اگر چاہتے تو یونہی بغیر نکاح کے اسے رہنے دیتے چنانچہ یہ آیت اسی معاملہ کے بارہ میں نازل ہوئی۔
Narrated Ibn Abbas: regarding the Divine Verse: "O you who believe! You are forbidden to inherit women against their will, and you should not treat them with harshness that you may take back part of the (Mahr) dower you have given them." (4.19) (Before this revelation) if a man died, his relatives used to have the right to inherit his wife, and one of them could marry her if he would, or they would give her in marriage if they wished, or, if they wished, they would not give her in marriage at all, and they would be more entitled to dispose her, than her own relatives. So the above Verse was revealed in this connection.