Narrated by Anas bin Malik
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَکَانَتْ انْفَکَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
اسماعیل بن ابی اویس، برادراسماعیل، سلیمان، حمید طویل، انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا قول منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی، اس وقت آپ کے پاؤں میں موچ آگئی تھی، آپ انتیس دن تک اپنے بالاخانہ میں مقیم رہے، پھر اترے تو لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے ایک ماہ کی قسم کھائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle took an oath that he would abstain from his wives, and at that time his leg had been sprained (dislocated). So he stayed in the Mashruba (an attic room) of his for 29 days. Then he came down, and they (the people) said, "O Allah's Apostle! You took an oath to abstain from your wives for one month." He said, "The month is of twenty nine days."
Narrated by Nafi
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَقُولُ فِي الْإِيلَائِ الَّذِي سَمَّی اللَّهُ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدَ الْأَجَلِ إِلَّا أَنْ يُمْسِکَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَعْزِمَ بِالطَّلَاقِ کَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ و قَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يُوقَفُ حَتَّی يُطَلِّقَ وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ الطَّلَاقُ حَتَّی يُطَلِّقَ وَيُذْکَرُ ذَلِکَ عَنْ عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ وَأَبِي الدَّرْدَائِ وَعَائِشَةَ وَاثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ ایلاء جس کا اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے اس کی مدت گذرنے کے بعد کسی کے لئے حلال نہیں، مگر یہ کہ قاعدہ کے مطابق روک لے یا طلاق کا ارادہ کرے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور مجھ سے اسماعیل نے بواسطہ مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا کہ جب چار ماہ گذر جائیں تو انتظار کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کو طلاق دے دے اور جب تک وہ اس کو طلاق نہ دے دے طلاق نہیں ہوگی، اور عثمان، علی، ابودرداء، عائشہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ صحابہ سے اسی طرح منقول ہے۔
Narrated Nafi: Ibn 'Umar used to say about the Ila (which Allah defined (in the Holy Book), "If the period of Ila expires, then the husband has either to retain his wife in a handsome manner or to divorce her as Allah has ordered." Ibn 'Umar added, "When the period of four months has expired, the husband should be put in prison so that he should divorce his wife, but the divorce does not occur unless the husband himself declares it. This has been mentioned by 'Uthman, 'Ali, Abu Ad-Darda, 'Aisha and twelve other companions of the Prophet ."