TrueHadith

زانیہ کی کمائی اور نکاح فاسد کا بیان اور حسن نے کہا کہ اگر کسی ایسی عورت سے نادانستگی میں نکاح کیا، جس سے نکاح تھا، تو ان دونوں کے درمیان تفریق کرادی جائے اور جو اس نے لے لیا وہ اسی کا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں پھر بعد میں ان کا ایک قول یہ ہے کہ وہ مہر مثل کی مستحق ہے

Sahih BukhariHadith 4927

Narrated by Abu Mas'ud

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَحُلْوَانِ الْکَاهِنِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ

علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، ابوبکربن عبدالرحمن، ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے کی قیمت اور کاہن کی اجرت اور زناکار عورت کی کمائی کے کھانے سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abu Mas'ud: The Prophet prohibited taking the price of a dog, the earnings of a soothsayer and the money earned by prostitution.

Permalink

Sahih BukhariHadith 4928

Narrated by Abu Juhaifa

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَنَهَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَکَسْبِ الْبَغِيِّ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرِينَ

آدم، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ، والد جحیفہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے والی اور گدوانے والی پر اور سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے اور کتے کی قیمت اور زنا کار کی کمائی کھانے سے منع فرمایا ہے اور مصوروں پر لعنت کی ہے۔

Narrated Abu Juhaifa: The Prophet cursed the lady who practices tattooing and the one who gets herself tattooed, and one who eats (takes) Riba' (usury) and the one who gives it. And he prohibited taking the price of a dog, and the money earned by prostitution, and cursed the makers of pictures.

Permalink

Sahih BukhariHadith 4929

Narrated by Abu Huraira

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ

علی بن جعد، شعبہ، محمد بن جحادہ، ابوحازم ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈیوں کی کمائی کھانے سے منع فرمایا۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet forbade taking the earnings of a slave girl by prostitution.

Permalink